YouVersion Logo
تلاش

2 پطرس 1

1
1شمعُونؔ پطرس کی جانِب سے جو حُضُور عیسیٰ المسیؔح کا خادِم اَور رسول ہے،
اُن لوگوں کے نام خط، جنہوں نے ہمارے خُدا اَور مُنجّی حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی راستبازی کے وسیلہ سے ہماری طرح بیش قیمتی ایمان پایا ہے۔
2خُدا باپ اَور ہمارے خُداوؔند عیسیٰ کی پہچان کے سبب سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان کثرت سے حاصل ہوتا رہے۔
مُومِنِین کا بُلایا جانا اَور مُنتخب کرنا
3خُدا کی الٰہی قُدرت نے ہمیں وہ سَب کچھ عطا کیا ہے جو خُداپرست زندگی کے لیٔے ضروُری ہے، اَور ہمیں یہ سَب کچھ اُن کی پہچان کے وسیلہ سے بَخشا گیا ہے، جِس نے ہمیں اَپنے خاص جلال اَور نیکی کے ذریعہ بُلایا ہے۔ 4اِنہیں کے ذریعہ خُدا نے ہم سے عظیم اَور بیش قیمتی وعدے کیٔے ہیں تاکہ تُم دُنیا کی بُری خواہِشات سے پیدا ہونے والی خرابی سے آزاد ہوکر ذاتِ الٰہی میں شریک ہو سکو۔
5لہٰذا ہر ممکن کوشش کرو کہ تمہارے ایمان میں اَخلاق کا، اَخلاق میں علم کا، 6علم میں پرہیزگاری کا، پرہیزگاری میں صبر کا، صبر میں خُدا پرستی کا، 7خُدا پرستی میں برادرانہ اُلفت کا اَور برادرانہ اُلفت میں مَحَبّت کا اِضافہ کرتے چلے جاؤ۔ 8کیونکہ اگر یہ خُوبیاں تمہارے اَندر مَوجُود ہیں اَور اِن میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے تو تُم ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے مُکمّل علم میں بیکار اَور بے پھل نہیں ہو گے۔ 9لیکن جِس میں یہ خُوبیاں مَوجُود نہیں ہیں وہ اَندھا یا کوتاہ نظر والا ہے اَور بھُول بیَٹھا ہے کہ اُس کے پِچھلے گُناہوں سے اُسے پاک صَاف کیا جاچُکا ہے۔
10چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں! اَپنے بُلائے جانے اَور مُنتخب کیٔے جانے کو ثابت کرنے کے لیٔے پُوری کوشش کرتے رہو، کیونکہ اگر اَیسا کرو گے تو کبھی ٹھوکر نہ کھاؤگے۔ 11بَلکہ اِس سے تُم ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی اَبدی بادشاہی میں بڑی عزّت کے ساتھ داخل کیٔے جاؤگے۔
کِتاب مُقدّس کی نبُوّت
12اِس لیٔے میں تُمہیں ہمیشہ اِن باتوں کو یاد دلاتا رہُوں گا، حالانکہ تُم اِن سے واقف ہو اَور مضبُوطی سے اُس حق پر قائِم ہو، جو تُمہیں حاصل ہے۔ 13بَلکہ میں اَپنا فرض سمجھتا ہُوں کہ جَب تک میں اِس جِسمانی خیمہ میں زندہ ہُوں، اِن باتوں کو یاد دلا دلا کر تُمہیں اُبھارنا واجب سمجھتا ہُوں، 14کیونکہ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے قول کے مُطابق، میں جانتا ہُوں کہ میرے جِسمانی خیمہ کے گِرائے جانے کا وقت جلد آنے والا ہے۔ 15لہٰذا میں پُوری کوشش کروں گا کہ میرے اِنتقال کے بعد بھی تُم اِن باتوں کو ہمیشہ یاد رکھ سکو۔
16کیونکہ جَب ہم نے اَپنے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی قُدرت اَور اُن کی آمد کے بارے میں تُمہیں واقف کیا تھا، تو دغابازی سے گڑھے ہویٔے قِصّوں کا سہارا نہیں لیا تھا بَلکہ ہم نے اُن کی عظمت کو خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ 17جَب المسیؔح نے خُدا باپ سے عزّت اَور جلال پایا اَور اُس افضل جلال میں سے حُضُور کے لیٔے یہ آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت رکھتا ہُوں اَور جِس سے میں بہت خُوش ہُوں۔“#1‏:17 مت 17‏:5؛ مرقُ 9‏:7؛ لُوق 9‏:35‏‏ 18اَور جَب ہم حُضُور کے ساتھ اُس مُقدّس پہاڑ پر مَوجُود تھے تو ہم نے خُود یہ آواز آسمان سے آتی ہُوئی سُنی تھی۔#1‏:18 مت 17‏:1‏-5‏‏
19اَور اُس تجربہ سے زِیادہ ہمارے پاس نَبیوں کا وہ کلام ہے جو بڑا مُعتبر ہے اَور تُم اَچھّا کرتے ہو جو یہ سمجھ کر اُس پر غور کرتے رہتے ہو کہ وہ ایک چراغ ہے جو تاریکی میں رَوشنی دیتاہے جَب تک صُبح نہ ہو اَور صُبح کا سِتارا المسیؔح تمہارے دلوں میں چمکنے نہ لگے۔ 20مگر سَب سے پہلے یہ جان لو کہ کِتاب مُقدّس کی کویٔی بھی نبُوّت کی بات کی تفسیر اَپنے ذاتی طور پر نہیں کر سَکتا۔ 21کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔

موجودہ انتخاب:

2 پطرس 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in