ایسترؔ 10
10
مردکیؔ کی عظمت
1بادشاہ احسویروسؔ نے اَپنی مملکت کے تمام صوبوں اَور سمُندر کے جزیروں پر خراج مُقرّر کیا۔ 2کیا اُس کی قُوّت اَور طاقت کے تمام کارنامے اَور جِس عظمت پر بادشاہ نے مردکیؔ کو پہُنچایا تھا اُس کی مُکمّل داستان مِدائی اَور فارسؔ کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں؟ 3بادشاہ احسویروسؔ کے بعد مردکیؔ یہُودیوں کے درمیان دُوسرا ممتاز تھا۔ وہ سارے یہُودیوں میں مُعزّز تھا اَور اَپنے لوگوں میں بڑی قدر و منزِلت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا کیونکہ وہ اُن کا خیرخواہ تھا اَور سَب کی فلاح اَور بہبُود کے لیٔے کوشاں رہتا تھا۔
موجودہ انتخاب:
ایسترؔ 10: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.