حزقی ایل 19

19
اِسرائیل کے اُمرا پر نوحہ
1”اِسرائیل کے اُمرا پر نوحہ کر 2اَور کہہ:
” ’تیری ماں شیروں میں
کیا ہی شیرنی تھی!
وہ جَوان شیروں کے درمیان لیٹتی تھی
اَور اَپنے بچّوں کو پالتی تھی۔
3اُس نے اَپنے بچّوں میں سے ایک کو پالا،
اَور وہ طاقتور شیر بَن گیا۔
اُس نے شِکار کو پھاڑنا سیکھا
وہ آدمیوں کو نگلنے لگا۔
4مُختلف قوموں نے اُس کے بارے میں سُنا،
اَور وہ اُن کے گڑھے میں گرا اَور پکڑا گیا۔
اُنہُوں نے اُسے ہُکوں کے ساتھ
مِصر کی سرزمین پر لے گئے۔
5” ’جَب اُس نے دیکھا کہ اُس کی اُمّید بر نہ آئی،
اَور اُس کی توقع مِٹ گئی،
تَب اُس نے اَپنا ایک اَور بچّہ لیا
اَور اُسے طاقتور شیر بنا دیا۔
6وہ شیروں کے درمیان گھُومنے پھرنے لگا،
کیونکہ اَب وہ طاقتور شیر بَن چُکاتھا۔
اُس نے شِکار کو پھاڑنا سیکھا
اَور آدمیوں کو نگلنے لگا۔
7اُس نے اُن کے قصر ڈھا دئیے
اَور اُن کے شہر ویران کر دئیے۔
اُس کے گرجنے سے
مُلک اَور اُس کے باشِندے خوفزدہ ہو گئے۔
8تَب اُس کے اِردگرد کے علاقوں سے،
مُختلف قومیں اُس کے خِلاف نکل آئیں۔
اُنہُوں نے اُس کے لیٔے اَپنے جال پھیلایا،
اَور وہ اُن کے گڑھے میں پھنس گیا۔
9اُنہُوں نے اُسے ہُکوں کے ساتھ کھینچ کر ایک پنجرے میں ڈال دیا
اَور اُسے شاہِ بابیل کے پاس لے آئے۔
وہاں اُسے قَیدخانہ میں ڈال دیا گیا،
تاکہ اُس کی گرج اِسرائیل کے پہاڑوں پر
پھر کبھی سُنایٔی نہ دے!
10” ’تیری ماں تیرے تاکستان کی بیل کی طرح تھی
جو پانی کے کنارے لگائی گئی تھی؛
پانی کی کثرت کے باعث
اُس میں پھل لگا اَور شاخیں نکلیں۔
11اُس کی شاخیں اِس قدر مضبُوط ہو گئیں،
کہ اُن سے حاکم کا عصائے شاہی بنایا جا سَکتا تھا۔
وہ گھنے پتّوں میں سے
کافی اُونچائی تک بڑھی،
اَور اَپنی اُونچائی
اَور شاخوں کی کثرت کی وجہ سے نُمایاں نظر آنے لگی۔
12لیکن اُسے غضب میں اُکھاڑا گیا
اَور وہ زمین پر پھینکی گئی۔
بادِ مشرق نے اُسے سُکھا دیا،
اَور اُس کے پھل توڑے گیٔے؛
اُس کی مضبُوط شاخیں مُرجھا گئیں
اَور اُنہیں آگ نے بھسم کر دیا۔
13اَب اُسے بیابان میں،
ایک سُوکھنے اَور پیاسے مُلک میں لگایا گیا ہے۔
14اُس کی خاص شاخوں میں سے ایک شاخ سے آگ نکلی
اَور اُس کے پھلوں کو جَلا دیا۔
اَب اُس میں ایک بھی مضبُوط شاخ باقی نہ رہی
جِس سے حاکم کا عصا بنایا جا سکے۔‘
یہ نوحہ ہے اَور اِسے نوحہ کے طور پر اِستعمال کیا جائے۔“

موجودہ انتخاب:

حزقی ایل 19: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in