YouVersion Logo
تلاش

یَشعیاہ 2

2
یَاہوِہ کا پہاڑ
1یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں یَشعیاہ بِن آموصؔ نے رُویا دیکھی:
2آخِری دِنوں میں یُوں ہوگا کہ
یَاہوِہ کے ہیکل کا پہاڑ قائِم کیا جائے گا
اَورجو تمام پہاڑوں میں بُلند ہوگا؛
وہ اَور پہاڑوں سے اُونچا اُٹھایا جائے گا،
اَور تمام قوموں کا اُس پر تانتا لگا ہوگا۔
3بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی،
”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں،
اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔
وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے،
تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“
کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے،
اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔
4وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے
اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔
وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں،
اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔
ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی،
اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔
5اَے یعقوب کے گھرانے آ،
ہم یَاہوِہ کے نُور میں چلیں۔
یَاہوِہ کا دِن
6آپ نے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو ترک کر دیا،
یعنی یعقوب کے گھرانے کو۔
کیونکہ اُن میں اہلِ مشرق کی طرح اوہام پرستی بھری ہُوئی ہے؛
اَور وہ فلسطینیوں کی طرح شگون لیتے ہیں
اَور غَیر قوموں کے ساتھ ہاتھ مِلاتے ہیں۔
7اُن کا مُلک چاندی اَور سونے سے بھرا پڑا ہے؛
اَور اُن کے یہاں خزانوں کی کویٔی کمی نہیں ہے۔
اُن کے مُلک میں گھوڑے کثرت سے ہیں؛
اَور رتھوں کا کویٔی شُمار نہیں ہے۔
8لیکن اُن کا مُلک بُتوں سے بھرا ہُواہے؛
وہ اَپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کے آگے جھُکتے ہیں،
جنہیں اُن کی اَپنی اُنگلیوں نے بنایا۔
9لہٰذا بشر ذلیل کیا جائے گا
اَور نَوع اِنسان پست ہوگا
اُنہیں ہرگز مُعاف نہ کرنا۔
10چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤ
یَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔
اَور اُن کی عظمت کی شان سے!
11مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی
اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛
اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔
12قادرمُطلق یَاہوِہ#2‏:12 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ کا ایک دِن ہے
جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ،
اَور ہر وہ جو سرفراز ہے
سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،
13لبانونؔ کے تمام اُونچے اَور بُلند دیودار،
اَور باشانؔ کے سَب بلُوط،
14تمام بُلند پہاڑ
اَور تمام اُونچی پہاڑیاں،
15ہر اُونچا بُرج
اَور ہر شہرپناہ،
16ہر تجارتی ترشیشؔ کا جہاز
اَور ہر شاندار جہاز اِن سبھی پر یَاہوِہ کا وہ دِن آئے گا
17اِنسان کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا
اَور لوگوں کا غُرور پست کیا جائے گا؛
اَور اُس دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوں گے۔
18اَور بُت قطعاً فنا ہو جایٔیں گے۔
19اَور جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھ کھڑے ہوگا،
تَب لوگ یَاہوِہ کے خوف سے
اَور اُن کی عظمت کی شان سے
چٹّانوں کی غاروں میں
اَور زمین کے شگافوں میں پناہ لینے کے لیٔے جا چھپیں گے۔
20اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔
اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت،
جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔
21تاکہ جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھے،
تو لوگ یَاہوِہ کے خوف سے
اَور اُن کی عظمت کی شان سے،
بھاگ کر پتّھروں کی دراڑوں میں
اَور ڈھلوان چٹّانوں کے شگافوں میں جا چھپیں گے۔
22اِنسان پر بھروسا کرنا چھوڑ دو،
جِس کے نتھنوں میں محض دَم ہے۔
آخِر اُس کی قدر و قیمت ہی کیا ہے؟

موجودہ انتخاب:

یَشعیاہ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in