YouVersion Logo
تلاش

یُوحنّا 1:2-11

یُوحنّا 1:2-11 UCV

تیسرے دِن قانائے گلِیل میں ایک شادی تھی۔ حُضُور عیسیٰ کی ماں بھی وہاں مَوجُود تھیں۔ حُضُور عیسیٰ اَور اُن کے شاگرد بھی شادی میں بُلائے گیٔے تھے۔ جَب انگوری شِیرہ ختم ہو گیا، تو حُضُور عیسیٰ کی ماں نے اُن سے کہا، ”اِن لوگوں کے پاس اَب اَور انگوری شِیرہ نہیں رہا۔“ حُضُور عیسیٰ نے اَپنی ماں سے فرمایا، ”اَے خاتُون، اِس سے آپ کا اَور میرا کیا واسطہ ہے؟ ابھی میرا وقت نہیں آیا ہے۔“ حُضُور عیسیٰ کی ماں نے خادِموں سے فرمایا، ”جو کُچھ عیسیٰ تُم سے فرمائیں وُہی کرنا۔“ نَزدیک ہی چھ پتّھر کے مٹکے رکھے ہویٔے تھے، جو یہُودیوں کی رسمِ طہارت کے لیٔے اِستعمال میں آتے تھے، اُن مٹکوں میں 75 سے 115 لیٹر پانی کی گنجائِش تھی۔ حُضُور عیسیٰ نے خادِموں سے فرمایا، ”مٹکوں میں پانی بھر دو؛“ اِس لیٔے اُنہُوں نے مٹکوں کو لبالب بھر دیا۔ اُس کے بعد حُضُور عیسیٰ نے اُن سے فرمایا، ”اَب کُچھ نِکال کر اَمیر مَجلِس کے پاس لے جاؤ۔“ اُنہُوں نے اَیسا ہی کیا۔ جَب اَمیر مَجلِس نے وہ پانی چکھا جو انگوری شِیرے میں تبدیل ہو گیا تھا۔ اُسے پتا نہ تھا کہ وہ انگوری شِیرہ کہاں سے آیا ہے، لیکن اُن خادِموں کو مَعلُوم تھا جو اُسے نکال کر لایٔے تھے۔ چنانچہ اَمیر مَجلِس نے دُلہا کو بُلایا اَور اُس سے کہا، ”ہر شخص شروع میں اَچھّا انگوری شِیرہ پیش کرتا ہے اَور بعد میں جَب مہمان سیر ہو جاتے ہیں تو گھٹیا قِسم کا انگوری شِیرہ پیش کرتا ہے مگر تُونے اَچھّا انگوری شِیرہ اَب تک رکھ چھوڑا ہے۔“ یہ حُضُور عیسیٰ کا پہلا معجزہ تھا جو آپ نے قانائے گلِیل میں دکھایا اَور اَپنا جلال ظاہر کیا؛ اَور آپ کے شاگرد آپ پر ایمان لایٔے۔