12
شِکست خوردہ بادشاہ
1یردنؔ کے مشرق میں ارنُونؔ کی وادی سے لے کر حرمُونؔ کے پہاڑ تک عراباہؔ کے مشرق کے علاقہ سمیت جِن ممالک کے بادشاہوں کو اِسرائیلیوں نے شِکست دی اَور اُن کے ممالک پر قبضہ کر لیا اُن کی فہرست یہ ہے،
2امُوریوں کا بادشاہ سیحونؔ، جو حِشبونؔ میں حُکمران تھا۔
جو ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر یعنی وادی کے بیچ سے یبّوقؔ ندی تک جو عمُّونیوں کی سرحد ہے حُکومت کرتا تھا۔ اُس میں آدھا گِلعادؔ شامل ہے
3اَور وہ عراباہؔ کے مشرقی علاقہ پر بحرِ کِنّریتؔ سے لے کر عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار تک اَور بیت یسیموتؔ تک اَور پھر جُنوب کی جانِب پِسگہؔ کی ڈھلانوں کے نِچلے حِصّہ پر حُکومت کرتا تھا۔
4اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی سلطنت جو رفائیمؔ کی بقیّہ نَسل سے تھا اَور عستاراتؔ اَور ادرعیؔ میں حُکومت کرتا تھا۔
5اَور وہ کوہِ حرمُونؔ سَلِکہؔ اَور سارے باشانؔ میں گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی سرحد تک آدھے گِلعادؔ میں حُکومت کرتا تھا۔
6یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے اُن پر فتح پائی اَور یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ بنی گادؔ اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث میں دیا۔
7اَور یردنؔ کے مغرب کی جانِب لبانونؔ کی وادی کے بَعل گادؔ سے سِعِیؔر کی چڑھائی کے کوہِ خلقؔ تک کے جِن ممالک کے بادشاہوں کو یہوشُعؔ اَور بنی اِسرائیل نے تسخیر کیا (اَور جِن کے مُلک کو یہوشُعؔ نے بنی اِسرائیل کے قبیلوں کو اُن کی تعداد کے مُطابق تقسیم کرکے مِیراث کے طور پر دیا یہ ہیں۔ 8کوہستانی مُلک مغربی پہاڑوں کے دامن کا علاقہ عراباہؔ پہاڑیوں کا نشینی علاقہ بیابان اَور جُنوبی علاقہ۔ یہ حِتّیوں امُوریوں کنعانیوں پَرزّیوں حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے علاقے تھے)۔
یہ بادشاہ تھے،
9یریحوؔ کا ایک بادشاہ۔
بیت ایل کے نزدیک عَیؔ کا ایک بادشاہ۔
10یروشلیمؔ کا ایک بادشاہ۔
حِبرونؔ کا ایک بادشاہ۔
11یرموتؔ کا ایک بادشاہ۔
لاکیشؔ کا ایک بادشاہ۔
12عِگلونؔ کا ایک بادشاہ۔
گِزرؔ کا ایک بادشاہ
13دبیرؔ کا ایک بادشاہ۔
گِدیر کا ایک بادشاہ۔
14حُرمہؔ کا ایک بادشاہ۔
عَرادؔ کا ایک بادشاہ۔
15لِبناہؔ کا ایک بادشاہ۔
عدُلّامؔ کا ایک بادشاہ۔
16مقّیدہؔ کا ایک بادشاہ۔
بیت ایل کا ایک بادشاہ۔
17تپُّوحؔ کا ایک بادشاہ۔
حِفرؔ کا ایک بادشاہ۔
18افیقؔ کا ایک بادشاہ۔
لشرُونؔ یعنی شارونؔ کا ایک بادشاہ۔
19مدُونؔ کا ایک بادشاہ۔
حَصورؔ کا ایک بادشاہ۔
20شِمرون مرونؔ کا ایک بادشاہ۔
اکشافؔ کا ایک بادشاہ۔
21تعناکؔ کا ایک بادشاہ۔
مگِدّوؔ کا ایک بادشاہ۔
22قِدِشؔ کا ایک بادشاہ۔
کرمِلؔ کے یُقنِعامؔ کا ایک بادشاہ۔
23نافوت دورؔ میں دورؔ کا ایک بادشاہ۔
گِلگالؔ کے گوئیِمؔ کا ایک بادشاہ۔
24اَور تِرضاؔہ کا ایک بادشاہ۔
یہ کُل اِکتیس بادشاہ تھے۔