YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 28:19-41

لُوقا 28:19-41 UCV

یہ باتیں کہہ کر حُضُور عیسیٰ یروشلیمؔ پہنچنے کے لیٔے آگے بڑھنے لگے۔ جَب وہ بیت فگے اَور بیت عنیّاہ کے پاس پہُنچے جو کوہِ زَیتُون پر آباد ہَیں، تو حُضُور عیسیٰ نے اَپنے دو شاگردوں کو یہ کہہ کر آگے بھیجا، ”سامنے والے گاؤں میں جاؤ، وہاں داخل ہوتے ہی تُم ایک گدھی کا جَوان بچّہ بندھا ہُوا پاؤگے، جِس پر اَب تک کسی نے سواری نہیں کی ہے۔ اُسے کھول کر یہاں لے آؤ۔ اَور اگر کویٔی تُم سے پُوچھے، ’کہ اِسے کیوں کھول رہے ہو تو کہنا کہ خُداوؔند کو اِس کی ضروُرت ہے۔‘ “ آگے بھیجے جانے وَالوں نے جا کر جَیسا حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہاتھا وَیسا ہی پایا۔ جَب وہ گدھی کے بچّے کو کھول رہے تھے، تو اُس کے مالکوں نے اُن سے پُوچھا، ”اِس بچّے کو کیوں کھول رہے ہو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”خُداوؔند کو اِس کی ضروُرت ہے۔“ پس وہ اُسے حُضُور عیسیٰ کے پاس لایٔے اَور اُس گدھے کے بچّے پر اَپنے کپڑے ڈال کر حُضُور عیسیٰ کو اُس پر سوار کر دیا۔ جَب حُضُور عیسیٰ جا رہے تھے تو لوگوں نے راستے میں اَپنے کپڑے بچھا دئیے۔ جَب وہ اُس مقام کے نَزدیک پہُنچے جہاں سڑک کوہِ زَیتُون سے نیچے کی طرف جاتی ہے، تو شاگردوں کی ساری جماعت اُن سارے معجزوں کی وجہ سے جو اُنہُوں نے دیکھے تھے، خُوش ہوکر اُونچی آواز سے خُدا کی تمجید یہ کہکر کرنے لگی: ”مُبارک ہے وہ بادشاہ جو خُداوؔند کے نام سے آتا ہے!“ ”آسمان پر صُلح اَور عالمِ بالا پر جلال!“ ہُجوم میں بعض فرِیسی بھی تھے، وہ حُضُور عیسیٰ سے کہنے لگے، ”اَے اُستاد، اَپنے شاگردوں کو ڈانٹئے کہ وہ چُپ رہیں!“ حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں جَواب دیا، ”میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر یہ خاموش ہو جایٔیں گے تو پتّھر چِلّانے لگیں گے۔“ جَب حُضُور عیسیٰ یروشلیمؔ کے نَزدیک پہُنچے اَور شہر کو دیکھا تو رو پڑے۔

پڑھیں لُوقا 19

سنیں لُوقا 19