YouVersion Logo
تلاش

مرقُس 16

16
حُضُور عیسیٰ کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا
1جَب سَبت کا دِن گزر گیا، تو مریمؔ مَگدلِینیؔ، یعقوب کی ماں مریمؔ اَور سلومؔی خُوشبودار چیزیں خرید کر لائیں تاکہ اُنہیں حُضُور عیسیٰ کی لاش پر مَلیں۔ 2اَور ہفتہ کے پہلے دِن، صُبح سویرے سُورج کے نکلتے ہی، وہ قبر پر آئیں۔ 3وہ آپَس میں کہہ رہی تھیں: ”قبر کے دروازہ پر سے ہمارے لیٔے پتّھر کون ہٹائے گا؟“
4لیکن جَب اُنہُوں نے اُوپر نگاہ کی، تو دیکھا کہ وہ بھاری پتّھر، پہلے ہی سے لُڑھکا ہُوا تھا۔ 5جَب وہ غارنُما قبر کے اَندر گئیں تو، اُنہُوں نے ایک جَوان آدمی کو سفید چوغہ پہنے دائیں طرف بَیٹھے دیکھا، اَور وہ گھبرا گئیں۔
6لیکن اُس آدمی نے اُن سے کہا، ”تعجُّب نہ کرو، تُم عیسیٰ ناصری، کو جو مصلُوب ہوئے تھے ڈُھونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھے ہیں! وہ یہاں نہیں ہیں۔ دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہُوں نے عیسیٰ کو رکھا تھا۔ 7پس تُم جاؤ، اَور اُن کے شاگردوں اَور پطرس کو خبر کردو، ’وہ اَور تُم سے پہلے صُوبہ گلِیل کو پہُنچ رہے ہیں۔ تُم اُنہیں وہیں دیکھوگے، جَیسا کہ اُنہُوں نے تُم سے کہاتھا۔‘ “
8وہ عورتیں حیرت زدہ اَور کانپتی ہویٔی، قبر سے نِکل کر بھاگیں اَور اِس قدر خوفزدہ تھیں کہ پطرس اَور کسی سے کُچھ بھی کہنے کی ہِمّت نہ کر سکیں۔#16‏:8 ہِمّت نہ کر سکیں۔ کچھ نسخوں میں آیت 8 اَور 9کے درمیان اِختتام اِس طرح ہوتاہے: پھر اُنہُوں نے جلدی سے اُن تمام ہدایات کو پطرس کے اِردگرد والوں تک پہنچا دیا۔
9 ہفتہ کے پہلے دِن صُبح کے وقت، حُضُور عیسیٰ اَپنے جی اُٹھنے کے بعد سَب سے پہلے مریمؔ مَگدلِینیؔ پر، ظاہر ہویٔے، جِس میں سے آپ نے سات بَدرُوحیں نِکالی تھیں۔ 10اُس نے جا کر حُضُور کے ساتھیوں کو جو غم کے باعث مَلُول تھے اَور رو رہے تھے، اُن کو خبر دی۔ 11لیکن اُنہُوں نے یہ سُن کر کہ آپ جی اُٹھے ہیں اَور مریمؔ نے آپ کو دیکھاہے یقین نہ کیا۔
12 اِس کے بعد حُضُور عیسیٰ ایک دُوسری صورت میں اُن میں سے دو آدمیوں پر اُس وقت ظاہر ہوئے جَب وہ اَپنے گاؤں کی طرف چلے جا رہے تھے۔
13 اُنہُوں نے واپس جا کر باقی لوگوں کو خبر دی؛ لیکن اُنہُوں نے اُن کا بھی یقین نہ کیا۔
14 آخِر میں وہ گیارہ شاگردوں پر جَب وہ دسترخوان پر بَیٹھے کھانا کھا رہے تھے؛ اُن پر ظاہر ہوئے اَور آپ نے اُن کی بے اِعتقادی اَور سخت دِلی پر ملامت کی کیونکہ اُنہُوں نے اُن کا بھی یقین نہیں کیا تھا جنہوں نے آپ کے جی اُٹھنے کے بعد آپ کو دیکھا۔
15 پھر اُنہُوں نے اُن سے کہا، ”تمام دُنیا میں جا کر تمام مخلُوق کو انجیل کی مُنادی کرو۔ 16جو بھی ایمان لایٔے اَور پاک غُسل لے وہ نَجات پایٔےگا، لیکن جو ایمان نہ لایٔے وہ مُجرم قرار دیا جائے گا۔ 17اَور ایمان لانے والوں کے درمیان یہ معجزے ہوں گے کہ وہ میرے نام سے بَدرُوحوں کو نکالیں گے؛ نئی نئی زبانیں بولیں گے؛ 18وہ سانپوں کو اُٹھا لیں گے؛ اگر کویٔی مہلک چیز پی لیں گے، تو اُنہیں کُچھ نُقصان نہ پہُنچے گا؛ وہ بیِماروں پر ہاتھ رکھیں گے، اَور بیمار شفا پائیں گے۔“
19 جَب خُداوؔند عیسیٰ اُن سے کلام کرچُکے، آپ آسمان میں اُوپر اُٹھا لیٔے گیٔے۔ اَور آپ خُدا کے داہنی طرف جا بَیٹھے۔ 20تَب شاگرد باہر نکلے اَور ہر جگہ انجیل کی مُنادی کی، اَور خُداوؔند اُن کے ساتھ مِل کر کام کرتے رہے اَور کلام کو اُن معجزوں کے ذریعہ جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے تصدیق کرتے رہے۔

موجودہ انتخاب:

مرقُس 16: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in