11
یروشلیمؔ کے نئے باشِندے
1اَب لوگوں کے سردار یروشلیمؔ میں آباد ہو گئے اَور باقی لوگوں نے قُرعہ اَندازی کی تاکہ ہر دس آدمیوں میں سے ایک مُقدّس شہر یروشلیمؔ میں رہے اَور باقی بچے نَو اَپنے شہروں میں رہیں۔ 2لوگوں نے اُن تمام آدمیوں کو دعا دی جو اَپنی خُوشی سے یروشلیمؔ میں آکر بس گیٔے تھے۔
3صُوبہ کے وہ سردار جو یروشلیمؔ میں آ بسے یہ ہیں؛ اُس وقت کچھ اِسرائیلی، کاہِنؔ، لیوی، بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کے نَسل یہُودیؔہ کے شہروں میں رہتے تھے یعنی ہر ایک اَپنے شہروں میں اَپنی اَپنی مِلکیّت میں رہتا تھا۔ 4جَب کہ بنی یہُوداہؔ اَور بِنیامینیوں میں سے کچھ لوگ یروشلیمؔ میں رہتے تھے):
بنی یہُوداہؔ میں سے:
عتایاہؔ بِن عُزّیاہؔ بِن زکریاؔہ، بِن امریاہؔ، بِن شفطیاہؔ، بِن مہلل ایل، بنی پیریزؔ میں سے؛ 5اَور معسیاہؔ بِن باروکؔ بِن کول حوزہؔ بِن حزائیاہؔ بِن عدایاہؔ بِن یُویرِیبؔ بِن زکریاؔہ، بنی شِلحؔ۔
6اَور پیریزؔ کی نَسل جو یروشلیمؔ میں بس گیٔے اُن میں جنگجو مَردوں کی تعداد 468 تھی۔
7بِنیامینیوں میں سے:
سلُّوؔ بِن مِشُلّامؔ بِن یُوئیدؔ بِن پِدائیاہؔ بِن قولایاہؔ بِن معسیاہؔ بِن اِتھی ایل بِن یِشعیہ 8اَور اُس کے بعد گبّئیؔ اَور سلّائی کے 928 آدمی۔
9یُوایلؔ بِن زکریؔ اُن کا ناظِم اعلیٰ تھا اَور یہُوداہؔ بِن ہسّنوآہ شہر کے نئے حِصّے کا نائب ناظِم تھا۔
10کاہِنوں میں سے:
یدعیاہؔ بِن یُویرِیبؔ اَور یاکِن؛
11سِرایاہؔ بِن خِلقیاہؔ بِن مِشُلّامؔ بِن صدُوقؔ بِن مرایوتؔ بِن احِیطوبؔ خُدا کے گھر کا مختار، 12اَور اُن کے ساتھی جو ہیکل میں کام کرتے تھے، 822 آدمی؛
عدایاہؔ بِن یروحامؔ بِن پِلائییاہؔ بِن امصیؔ بِن زکریاؔہ بِن پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ 13اَور اُن کے بھایٔی جو آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے، 242 آدمی؛
عمشسئیؔ بِن عزرایلؔ بِن اخزائیؔ بِن مِشلِّموتؔھ بِن اِمّیرؔ، 14اَور اُن کے بھایٔی جو جنگجو مَرد 128 تھے۔
اُن کا ناظِم اعلیٰ زبدیؔ ایل بِن ہگّدولیمؔ تھا۔
15لیویوں میں سے:
شمعیاہؔ بِن حشُوبؔ بِن عزریقامؔ بِن حشبیاہؔ بِن بُنّی؛
16شبّتائی اَور یُوزبادؔ لیویوں کے اُمرا میں سے جو خُدا کے گھر کے باہر کام پر مُقرّر تھے؛
17اَور متّنیاہؔ بِن میکاؔ بِن زبدیؔ بِن آسفؔ جو شُکر گزاری کی عبادت کا ناظِم اَور ہادی تھا؛
بقبُوقیاہؔ جو اُس کے ساتھیوں میں سے دُوسرے درجہ پر تھا؛
عبداؔ بِن شَمّوعؔ بِن گلالؔ بِن یدُوتونؔ۔
18مُقدّس شہر میں لیویوں کی کُل تعداد 284 تھی۔
19دربانوں میں سے:
عقُّوبؔ اَور طلمُونؔ اَور اُن کے بھایٔی جو پھاٹکوں پر 172 آدمی پہرا دیتے تھے۔
20باقی اِسرائیلی مع کاہِنوں اَور لیویوں کے یہُوداہؔ کے تمام شہروں میں اَپنی اَپنی موروثی مِلکیّت میں رہتے تھے۔
21لیکن بیت المُقدّس کے خُدّام عوفیلؔ کی پہاڑی پر رہتے تھے اَور ضیحاؔ اَور گِشپاؔ اُن کے نِگران تھے۔
22یروشلیمؔ میں لیویوں کا سردار عُزّی بِن بانیؔ بِن حشبیاہؔ بِن متّنیاہؔ بِن میکاؔ تھا۔ عُزّی اُن بنی آسفؔ میں سے ایک تھا جو خُدا کے گھر میں موسیقی کی خدمت پر مامُور تھے۔ 23موسیقار بادشاہ کے حُکم کے مُطابق خدمت بجا لاتے تھے اَور اُن کی روزمرّہ کی ذمّہ داریاں طے شُدہ تھیں۔
24پِتھائیاہؔ بِن مشیز بیلؔ جو زیراحؔ بِن یہُوداہؔ کی اَولاد میں سے تھا لوگوں میں سے متعلّقہ تمام اُمور کے لیٔے بادشاہ کا نُمائندہ تھا۔
25جہاں تک گاؤں اَور وہاں کے کھیتوں کا تعلّق ہے یہُوداہؔ کے کچھ لوگ قِریت اربعؔ اَور اُس کے اِردگرد کے قصبوں دیبونؔ میں اَور اُس کی آبادیوں میں اَور یقبضی ایل اَور اُس کے دیہات میں رہتے تھے۔ 26اَور یہوشُعؔ میں اَور مولادہؔ میں اَور بیت پیلط میں، 27اَور حضار شُعالؔ اَور بیرشبعؔ اَور اُس کی آبادیوں میں، 28اَور صِقلاگ اَور مقُوناہؔ اَور اُس کے دیہات میں، 29اَور عینؔ رِمّونؔ اَور ضورعاہؔ اَور یرموتؔ میں، 30زنوحؔ، عدُلّامؔ اَور اُن کے گاؤں میں لاکیشؔ اَور اُس کے کھیتوں میں، عزیقاہؔ اَور اُس کے دیہات میں۔ یُوں وہ بیرشبعؔ سے لے کر ہِنَّومؔ کی وادی تک بس گیٔے۔
31بنی بِنیامین گِبعؔ سے لے کر آگے مِکماشؔ، عیّاہؔ اَور بیت ایل اَور اُس کے دیہات میں، 32عناتوت، نوبؔ اَور عننیاہؔ، 33اَور حَصورؔ، رامہؔ اَور گِتَّئیم میں، 34اَور حادِیدؔ، ضبوئیمؔ اَور نبلّاطؔ، 35اَور لُودؔ، اُونوؔ اَور کاریگروں کی وادی گے ہراشیمؔ میں رہتے تھے۔
36اَور یہُودیؔہ کے علاقہ میں رہنے والے بعض لیوی بِنیامین کے علاقہ میں جا بسے۔