12
کاہِنؔ اَور لیوی
1جو کاہِنؔ اَور لیوی زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل اَور یہوشُعؔ کے ساتھ واپس لَوٹے وہ یہ تھے:
سِرایاہؔ، یرمیاہؔ، عزراؔ،
2امریاہؔ، مَلُّوکؔ، حطُّوشؔ،
3شِکنیاہؔ، رِحُومؔ، مریموتؔ،
4عِدّوؔ، گنّتونؔ، ابیّاہؔ،
5مِیامِینؔ، مُعدیاہؔ، بِلگاہؔ،
6شمعیاہؔ، یُویرِیبؔ، یدعیاہؔ،
7سلُّوؔ، عمُوقؔ، خِلقیاہؔ، یدعیاہؔ۔
یہوشُعؔ کے دِنوں میں یہ کاہِنوں اَور اُن کے بھائیوں کے سردار تھے۔
8اَور لیوی یہ تھے: یہوشُعؔ، بِنّوئی، قدمی ایل، شیرِبیاہؔ، یہُوداہؔ اَور متّنیاہؔ بھی جو اَپنے بھائیوں کے ہمراہ شُکر گزاری کے نغمہ گانے کا ہادی تھا۔ 9اُن کے ساتھ بقبُوقیاہؔ اَور عُنّی عبادت کے وقت اُن کے سامنے کھڑے ہوتے تھے۔
10یہوشُعؔ یُویقیمؔ کا باپ تھا،
یُویقیمؔ اِلیاشبؔ کا باپ تھا،
اِلیاشبؔ یُویدعؔ کا باپ تھا،
11یُویدعؔ یُوناتانؔ کا باپ تھا
اَور یُوناتانؔ یدُّوعؔ کا باپ تھا۔
12یُویقیمؔ کے دِنوں میں کاہِنوں کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے:
سِرایاہؔ کے خاندان سے مرایاہؔ؛
یرمیاہؔ کے خاندان سے حننیاہؔ؛
13عزراؔ کے خاندان سے مِشُلّامؔ؛
امریاہؔ کے خاندان سے یِہُوحنانؔ؛
14مَلُّوکؔ کے خاندان سے یُوناتانؔ؛
شِبنیاہؔ#12:14 شِبنیاہؔ چند نُسخوں میں شِکنیاہؔ درج ہے۔ کے خاندان سے یُوسیفؔ؛
15حارِمؔ کے خاندان سے عدناؔ؛
مرایوتؔ#12:15 مرایوتؔ چند نُسخوں میں مریموتؔ درج ہے۔ کے خاندان سے خلقیؔ
16عِدّوؔ کے خاندان سے زکریاؔہ؛
گنّتونؔ کے خاندان سے مِشُلّامؔ؛
17ابیّاہؔ کے خاندان سے زکریؔ؛
مِنیامین اَور مُعدیاہؔ کے خاندان سے پلطئی؛
18بِلگاہؔ کے خاندان سے شَمّوعؔ؛
شمعیاہؔ کے خاندان سے یُوناتانؔ؛
19یُویرِیبؔ کے خاندان سے متّنیؔ؛
یدعیاہؔ کے خاندان سے عُزّی؛
20سلُّوؔ کے خاندان سے قلّیؔ؛
عمُوقؔ کے خاندان سے عِبرؔ؛
21خِلقیاہؔ کے خاندان سے حشبیاہؔ؛
یدعیاہؔ کے خاندان سے نتنی ایل؛
22اِلیاشبؔ، یُویدعؔ، یوحانانؔ اَور یدُّوعؔ کے دِنوں میں لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور کاہِنوں کے داریاویشؔ شاہِ فارسؔ کی سلطنت میں 23بنی لیوی کے آبائی خاندانوں کے سردار، یوحانانؔ بِن اِلیاشبؔ کے دِنوں تک تواریخ کی کِتاب میں لکھے جاتے تھے۔ 24اَور حشبیاہؔ، شیرِبیاہؔ، یہوشُعؔ بِن قدمی ایل اَپنے بھائیوں سمیت لیویوں کے قائد تھے جو آمنے سامنے کھڑے ہُوا کرتے تھے اَور خُدا کے خادِم داویؔد کی ہدایت اَور ترتیب کے مُطابق اَپنی اَپنی باری پر حَمد و ثنا کیا کرتے تھے۔
25اَور متّنیاہؔ، بقبُوقیاہؔ، عبدیاہؔ، مِشُلّامؔ طلمُونؔ اَور عقُّوبؔ دربان تھے جو پھاٹکوں پر گوداموں کی نِگرانی کے لیٔے مُقرّر تھے۔ 26اُنہُوں نے یُویقیمؔ بِن یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ کے دِنوں میں اَور نحمیاہ حاکم اَور عزراؔ کاہِنؔ اَور شَریعت کے مُعلّم کے دِنوں میں خدمت کی۔
یروشلیمؔ کی فصیل کی مخصُوصیت
27یروشلیمؔ کی فصیل کی تقدیس کے وقت لیویوں کو جہاں کہیں بھی وہ رہتے تھے تلاش کیا گیا اَور اُنہیں یروشلیمؔ لایا گیا تاکہ وہ جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ خُوشی سے شُکر گزاری کے نغمہ گا کر مخصُوصیت کی رسومات اَدا کریں۔ 28موسیقاروں کو بھی یروشلیمؔ کے اِردگرد کے علاقوں سے لایا گیا۔ وہ نطُوفاتیوں کے دیہات سے 29اَور بیت گِلگالؔ سے اَور گِبعؔ اَور عزماوتؔ کے علاقہ سے اِکٹھّے کئے گیٔے کیونکہ موسیقاروں نے یروشلیمؔ کے اطراف میں اَپنے لیٔے دیہات بنا لیٔے تھے۔ 30جَب کاہِنؔ اَور لیوی اَپنے آپ کو رسمی طور پر پاک کر چُکے تو اُنہُوں نے لوگوں کو، پھاٹکوں کو اَور فصیل کو پاک کیا۔
31میں یہُوداہؔ کے اُمرا کو فصیل کے اُوپر لے گیا اَور شُکر گزاری کرنے کے لیٔے مَیں نے گانے والوں کے دو بڑے گِروہ بھی مُقرّر کئے کہ ایک گِروہ فصیل کے اُوپر مشرق کی طرف گوبر پھاٹک کی طرف چلے۔ 32اَور ہوشعیاہؔ اَور یہُوداہؔ کے آدھے سربراہ اُن کے پیچھے پیچھے چلیں۔ 33اَور عزریاہؔ، عزراؔ، مِشُلّامؔ، 34یہُوداہؔ، بِنیامین، شمعیاہؔ، یرمیاہؔ اُن کے ساتھی تھے۔ 35کچھ کاہِنؔ بھی نرسنگے لیٔے ہُوئے اَور زکریاؔہ بِن یُوناتانؔ بِن شمعیاہؔ بِن متّنیاہؔ بِن میکایاہؔ بِن زکُورؔ بِن آسفؔ بھی اُن کے ہمراہ تھا۔ 36اَور اُس کے بھایٔی شمعیاہؔ، عزرایلؔ، مِلالائی، گِلَلائی، ماعیؔ، نتنی ایل، یہُوداہؔ اَور حنانیؔ مَرد خُدا داویؔد کے موسیقی کے ساز لیٔے ہُوئے تھے۔ اَور شَریعت کا مُعلّم عزراؔ جلوس کی رہنمائی کر رہاتھا۔ 37چشمہ پھاٹک پر سے وہ سیدھے آگے چلتے گیٔے اَور داویؔد کے شہر کی سِیڑھیوں کے اُوپر سے فصیل کی چڑھائی کی جانِب اَور داویؔد کے محل کے اُوپر سے گزر کر مشرق کی طرف پانی کے پھاٹک کو گیٔے۔
38موسیقاروں کا دُوسرا گِروہ اُن کی مُخالف سمت کو گیا اَور مَیں فصیل کے اُوپر دیگر لوگوں کے ہمراہ اُن کے پیچھے پیچھے چلا اَور تنوروں کے بُرج کے پاس سے ہوکر چوڑی فصیل تک اَور 39اِفرائیمؔ کے پھاٹک، یشانہؔ پھاٹک یعنی پرانے پھاٹک، مچھلی پھاٹک، حَنن ایل کے بُرج، ہمّیاہؔ کے بُرج#12:39 ہمّیاہؔ مُراد ایک سَو کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گیٔے اَور پہرے والوں کے پھاٹک پر رُک گیٔے۔
40شُکر گُزاری کرنے والے دونوں گِروہ خُدا کے گھر میں اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہو گئے۔ مَیں نے اَور میرے ساتھ والے آدھے اُمرا نے بھی یہی کیا۔ 41اَور کاہِنؔ یعنی اِلیاقیؔم، معسیاہؔ، مِنیامین، میکایاہؔ، الیوعینائی، زکریاؔہ اَور حننیاہؔ نرسنگے لیٔے ہُوئے تھے 42اَور معسیاہؔ، شمعیاہؔ، الیعزرؔ، عُزّی، یِہُوحنانؔ، ملکیاہؔ عیلامؔ اَور عزرؔ اَور گانے والے گِروہ نے اَپنے سردار یزرحیاہؔ کی زیرِ ہدایت خُوب نغمہ گائے۔ 43اَور اُس دِن اُنہُوں نے خُوشی سے بہت سِی قُربانیاں چڑھائیں کیونکہ خُدا نے اُنہیں بڑی خُوشی عطا فرمائی تھی۔ عورتوں اَور بچّوں نے بھی خُوشی منائی اَور یروشلیمؔ میں جَشن منانے کی آواز دُور تک سُنایٔی دیتی تھی۔
44اُس وقت پہلے پھلوں اَور دہ یکیوں کے لیٔے گوداموں کے نِگران مُقرّر کئے گیٔے تاکہ جو حِصّے کاہِنوں اَور لیویوں کے لیٔے تورہ کے مُطابق نذرانے مُقرّر کئے گیٔے تھے اُنہیں شہروں کے اِردگرد کھیتوں سے جمع کرکے گوداموں میں جمع کروایا۔ کیونکہ بنی یہُوداہؔ خدمت کرنے والے کاہِنوں اَور لیویوں سے خُوش تھے۔ 45داویؔد اَور اُس کے بیٹے شُلومونؔ کے اَحکام کے مُطابق اُنہُوں نے اَور اَیسے ہی موسیقاروں اَور دربانوں نے اَپنے خُدا کی عبادت کی اَور طہارت کے انتظامات کی نِگرانی کی 46کیونکہ بہت عرصہ پیشتر داویؔد اَور آسفؔ کے دِنوں میں خُدا کی حَمد و ثنا اَور شُکر گزاری کے موسیقاروں کے لیٔے ہادی ہُوا کرتے تھے۔ 47چنانچہ زرُبّابِیل اَور نحمیاہ کے دِنوں میں بھی تمام بنی اِسرائیل موسیقاروں اَور دربانوں کی ضروُرت کے مُطابق روزانہ حِصّے دیتے تھے۔ وہ لیویوں کے لیٔے الگ حِصّے مخصُوص کرتے تھے اَور لیوی بنی اَہرونؔ کے لیٔے حِصّے مخصُوص کرتے تھے۔