امثال 16
16
1دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں،
لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔
2اِنسان کو اَپنی تمام روِشیں اَپنی نظر میں پاک نظر آتی ہیں،
لیکن یَاہوِہ ہی اُس کے ضمیر کو جانچتے ہیں۔
3تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو،
تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔#16:3 زبُور 37:5
4یَاہوِہ ہر چیز کسی خاص مقصد کے لیٔے بناتے ہیں۔
یہاں تک کہ بدکاروں کو بھی بُرے دِن کے لیٔے بنایا۔#16:4 کُل 1:16
5مغروُر دِلوں والے یَاہوِہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں۔
وہ لوگ بے سزا نہ ٹھہریں گے۔
6بے لوث مَحَبّت اَور وفاداری سے گُناہ کا کفّارہ ہوتاہے؛
اَور یَاہوِہ کے خوف سے اِنسان بدی سے دُور رہتاہے۔
7جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں،
تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔
8راستی سے حاصل کیا ہُوا تھوڑا سا مال
نااِنصافی سے حاصل کئے ہُوئے بڑے منافع سے بہتر ہے۔
9اِنسان اَپنے دِل میں اَپنی راہ کا منصُوبہ بناتا ہے،
لیکن اُس کے قدموں کی ہدایت یَاہوِہ کی طرف سے ہوتی ہے۔
10بادشاہ کے لبوں سے گویا کلامِ الٰہی صادر ہوتاہے،
لہٰذا اُس کا مُنہ اِنصاف کرنے میں کویٔی خطا نہ کرے۔
11صحیح ترازو اَور پلڑے یَاہوِہ کی طرف سے ہوتے ہیں؛
تھیلی کے سَب باٹ اُسی کے بنائے ہُوئے ہیں۔
12غلط کام بادشاہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں،
کیونکہ تخت کی پائداری راستبازی سے ہے۔
13اِنصاف پسند ہونٹ بادشاہوں کی خُوشی کا باعث ہوتے ہیں؛
اَور وہ حق بولنے والے آدمی کی قدر کرتے ہیں۔
14بادشاہ کا غضب موت کا قاصِد ہے،
لیکن دانشمند اِنسان اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔
15بادشاہ کا تابندہ چہرہ، زندگی کی علامت ہے؛
اَور اُس کی نظرِ عنایت موسمِ بہار کی طرح ہے۔
16حِکمت حاصل کرنا سونے کے حُصُول سے،
اَور فہم حاصل کرنا چاندی کے حُصُول سے کہیں بہتر ہے۔
17راستبازی کی شاہراہ بدی سے الگ رہتی ہے؛
اَور اَپنی راہ کا نگہبان اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔
18تباہی سے پہلے تکبُّر،
اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔
19فروتن بَن کر مظلوموں کے ساتھ رہنا
مغروُروں کے ساتھ مِل کر لُوٹ کا مال حاصل کرنے سے بہتر ہے۔
20جو تربّیت پر دھیان دیتاہے وہ خُوشحال ہوتاہے،
اَور مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ پر بھروسا رکھتا ہے۔
21دانا دِل والے اہلِ بصیرت کہلایٔیں گے،
اَور شیریں زبانی سے علم کو فروغ ملتا ہے۔
22ہوشیار اِنسان کے لیٔے عقل چشمہ حیات ہے،
لیکن احمقوں کی حماقت اُن کے لیٔے سزا کا باعث بَن جاتی ہے۔
23دانشمند کا دِل اُس کے مُنہ کی تربّیت کرتا ہے،
اَور اُس کے لبوں کے علم کو بڑھاتاہے۔
24دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں،
وہ جان کے لیٔے میٹھی اَور ہڈیّوں کے لیٔے شفا بخش ہوتی ہیں۔
25اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے،
لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔
26مزدُور کی بھُوک اُس سے مزدُوری کراتی ہے؛
اَور اُس کی بھُوک اُسے اُبھارتی رہتی ہے۔
27بدمعاش بدی کا منصُوبہ بناتا ہے،
اُس کی زبان سے بھڑکتی ہُوئی آگ نکلتی ہے۔
28کجرو آدمی فتنہ برپا کرتا ہے،
اَور غیبت گوئی گہرے دوستوں میں جدائی پیدا کردیتی ہے۔
29تُند خُو آدمی اَپنے ہمسایہ کو ورغلاتا ہے
اَور اُسے اَیسی راہ پر لے چلتا ہے جو تباہ کُن ہوتی ہے۔
30آنکھ مارنے والا بُرا اِرادہ رکھتا ہے؛
اَور اَپنے ہونٹ چبانے والا شرارت کرنے پر تُلا ہُواہے۔
31بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛
جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔
32صبر سے کام لینے والا پہلوان سے،
اَور اَپنے غُصّہ پر قابُو پانے والا شہر پر قبضہ کرنے والے سے بہتر ہوتاہے۔
33قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے،
لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔
موجودہ انتخاب:
امثال 16: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.