زبُور 110

110
زبُور 110
داویؔد کا زبُور۔
1یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا:
”میری داہنی طرف بیٹھو
جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو
تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“
2یَاہوِہ آپ کی طاقت کا عصا صِیّونؔ سے آگے بڑھائیں گے،
”آپ اَپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کریں گے!“
3آپ کی لشکر کشی کے دِن
آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے،
مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر
اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی
جَوانی کی شبنم کی مانند۔
4یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے،
اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلیں گے نہیں:
”آپ ملکِ صِدقؔ کے طور پر
اَبد تک کاہِنؔ ہیں۔“
5خُداوؔند آپ کے داہنے ہاتھ پر؛
اَپنے غضب کے دِن بادشاہوں کو کُچل ڈالیں گے۔#110‏:5 زبُور 143‏:5‏
6وہ قوموں کا اِنصاف کریں گے اَور لاشوں کے ڈھیر لگا دیں گے،
اَور تمام رُوئے زمین کے حُکمرانوں کو کُچل ڈالیں گے۔
7وہ راہ کے کنارے کی ندی سے پانی پیئیں گے،
اِس لیٔے وہ اَپنے سَر کو اُونچا کریں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 110: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in