زبُور 128

128
زبُور 128
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔
1مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،
اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔
2تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛
اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔
3تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛
اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی
شاخوں کی مانند ہوں گے۔
4یَاہوِہ کا خوف ماننے والا اِنسان
اِسی طرح برکت پاتاہے۔
5یَاہوِہ عمر بھر
تُمہیں صِیّونؔ میں سے برکت دیں،
اَور تُم یروشلیمؔ کی اِقبالمندی دیکھ پاؤگے۔
6اَور تُم اَپنے بچّوں کے بچّے دیکھنے کے لیٔے جیتے رہوگے۔
اِسرائیل پر سلامتی ہو۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 128: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in