زبُور 149
149
زبُور 149
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ،
مُقدّسین کے مجمع میں اُن کی سِتائش کرو۔#149:1 مُکا 5:9؛ 14:3
2اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛
اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔
3اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں
اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔
4کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛
اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔
5مُقدّسین اِس اِعزاز سے خُوش ہُوں،
اَور اَپنے بِستروں پر بھی خُوشی سے نغمہ سرائی کریں۔
6خُدا کی تمجید اُن کے مُنہ میں
اَور دو دھاری تلوار اُن کے ہاتھ میں رہے،
7تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں
اَور اُمّتوں کو سزا دیں،
8اَور اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں،
اَور اُن کے اُمرا کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں،
9تاکہ جو سزا اُن کے لیٔے مُقرّر تھی وہ اُسے پُورا کریں۔
اُن کے سَب مُقدّسین کو یہ شرف بخشا گیا ہے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 149: UCV
سرخی
شئیر
کاپی

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.