YouVersion Logo
تلاش

زبُور 38

38
زبُور 38
داویؔد کا زبُور۔ ایک عرضداشت۔
1اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے اَپنے قہر میں ملامت نہ کریں
اَور نہ اَپنے غضب میں مُجھے تنبیہ کریں۔
2کیونکہ آپ کے تیروں نے مُجھے چھید ڈالا ہے،
اَور آپ کا ہاتھ مُجھ پر آ پڑا ہے۔
3آپ کے قہر کے باعث میرے جِسم میں توانائی نہیں؛
اَور میرے گُناہ کے باعث میری ہڈّیاں سالِم نہیں۔
4میری بدی میرے لیٔے
ناقابل برداشت بوجھ بَن کر رہ گئی ہے۔
5میری گُناہ آلُودہ حماقت کے باعث
میرے زخم سڑ گیٔے اَور اُن میں بدبُو پیدا ہو گئی ہے۔
6میں کُبڑا ہوکر زمین سے جا لگا ہُوں؛
میں دِن بھر ماتم کرتا رہتا ہُوں۔
7میری کمر میں شدید درد ہے؛
اَور میرے جِسم میں ذرا بھی صحت نہیں۔
8میری نقاہت بڑھ گئی ہے اَور مَیں نہایت کُچلا ہُوا ہُوں؛
اَور دِل کی بےچینی کے باعث کراہتا رہتا ہُوں۔
9اَے خُداوؔند، میری تمام تمنّاؤں کا دفتر آپ کے سامنے کھُلا پڑا ہے؛
اَور میری آہیں آپ سے پوشیدہ نہیں ہیں۔
10میرا دِل دھڑکتا ہے اَور میری قُوّت گھٹتی جا رہی ہے؛
اَور میری آنکھوں کی رَوشنی چلی گئی ہے۔
11میرے زخموں کے باعث میرے عزیزو اقارب مُجھ سے گُریز کرنے لگے ہیں؛
اَور میرے ہمسایے دُور رہتے ہیں۔
12جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ اَپنے جال بچھاتے ہیں،
جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں وہ میری بربادی کی باتیں کرتے ہیں؛
اَور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔
13میں ایک بہرے اِنسان کی مانند ہُوں جو سُن ہی نہیں سَکتا،
ایک گُونگے کی مانند جو اَپنا مُنہ نہیں کھولتا؛
14میں اُس آدمی کی طرح ہُوں جسے سُنایٔی نہیں دیتا،
اَور جِس کا مُنہ جَواب نہیں دے سَکتا۔
15اَے یَاہوِہ، مَیں آپ پر آس لگائے بیٹھا ہُوں؛
اَے خُداوؔند، میرے خُدا! آپ جَواب دیں گے۔
16کیونکہ مَیں نے کہا: ”کہیں وہ مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں
یا جَب میرا پاؤں پھسلے تو میرے خِلاف تکبُّر نہ کریں۔“
17کیونکہ مَیں گرنے کو ہُوں،
اَور میرا درد برابر میرے ساتھ لگا ہُواہے۔
18میں اَپنی بدکاری کا خُدا سے اقرار کرتا ہُوں؛
اَور مَیں اَپنے گُناہ کے باعث پریشان ہُوں۔
19اَیسے بہت ہیں جو میرے سخت دُشمن ہیں؛
اَور مُجھ سے بلاوجہ نفرت کرنے والے بھی تعداد میں بہت ہو گئے ہیں۔
20وہ میری نیکی کا بدلہ بدی سے دیتے ہیں
اَور جَب مَیں نیکی کی پیروی کرتا ہُوں تو بہتان تراشی کرتے ہیں۔
21اَے یَاہوِہ، مُجھے ترک نہ کریں؛
اَے میرے خُدا! مُجھ سے دُور نہ ہو۔
22اَے میرے مُنجّی خُداوؔند،
میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 38: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in