زبُور 41
41
زبُور 41
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
1مُبارک ہے وہ جو کمزور کا خیال رکھتا ہے؛
یَاہوِہ اُسے مُصیبت کے وقت بچاتے ہیں۔
2یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کریں گے اَور اُسے زندہ رکھیں گے؛
اَور اُسے زمین پر برکت دیں گے
اَور اُسے اُس کے حریفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں گے۔
3یَاہوِہ اُسے اُس کے بِستر علالت پر سنبھالیں گے
اَور اُسے بیماری کے بِستر سے اُٹھا کھڑا کریں گے۔
4مَیں نے دعا کی: ”اَے یَاہوِہ، مُجھ پر رحم کریں؛
مُجھے شفا بخشیں کیونکہ مَیں نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔“
5میرے دُشمن عداوت سے میرے متعلّق کہتے ہیں کہ
”یہ کب مَرے گا اَور اُس کا نام کب مٹے گا؟“
6جَب کویٔی میری عیادت کو آتا ہے،
تو وہ جھُوٹ بَکتا ہے اَور اُس کا دِل بدی کی باتوں سے بھرا ہوتاہے؛
تَب وہ باہر جا کر اُس کا ذِکر کرتا ہے۔
7میرے سارے دُشمن میرے خِلاف سرگوشی کرتے ہیں؛
وہ میرے بارے میں اَپنے ذہن میں بُرے خیالات رکھتے ہیں
8اَور کہتے ہیں، ”اُسے کویٔی گھِنونا مرض لاحق ہو گیا ہے؛
اَور جہاں وہ اَب پڑا ہے وہاں سے ہرگز نہ اُٹھ پایٔےگا۔“
9بَلکہ میرے عزیز دوست نے بھی،
جِس پر مُجھے بھروسا تھا،
اَورجو میری روٹی کھاتا ہے،
وُہی مُجھ پر لات اُٹھاتا ہے۔#41:9 2 سمو 15:12؛ یُوح 13:18؛ اعما 1:16
10لیکن اَے یَاہوِہ، آپ مُجھ پر رحم کریں؛
مُجھے اُٹھا کھڑا کریں تاکہ میں اُنہیں بدلہ دُوں۔
11اُس سے میں جان گیا کہ آپ مُجھ سے خُوش ہیں،
کہ میرا دُشمن مُجھ پر فتح نہیں پاتا۔
12آپ میری راستی میں مُجھے سنبھالتے ہیں
اَور ہمیشہ اَپنی حُضُوری میں قائِم رکھتے ہیں۔
13بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ،
اَزل سے اَبد تک سِتائش ہو،
آمین ثُمّ آمین۔#41:13 لُوق 1:68؛ زبُور 106:48
موجودہ انتخاب:
زبُور 41: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.