زبُور 83
83
زبُور 83
ایک نغمہ۔ آسفؔ کا زبُور۔
1اَے خُدا، خاموش نہ رہیں؛
نہ نظر اَنداز کریں
اَے خُدا، مُجھ سے دُور نہ ہوں۔
2دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے،
اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔
3وہ مکّاری سے آپ کے لوگوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں؛
اَور جنہیں آپ عزیز رکھتے ہیں اُن کے خِلاف منصُوبے باندھتے ہیں۔
4اُنہُوں نے خُود سے کہا، ”آؤ، ہم اُس ساری قوم ہی کو تباہ کر ڈالیں،
تاکہ اِسرائیل کا نام و نِشان ہی باقی نہ رہے۔“
5وہ یکدل ہوکر باہم مشورہ کرتے ہیں؛
اَور آپ کے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔
6یعنی اِدُوم کے اہلِ خیمہ اَور اِشمعیلی،
مُوآبی اَور ہاگریؔ،
7گیبلی، عمُّونی اَور عمالیقی،
اَور اہلِ صُورؔ، فلسطینی باشِندوں سمیت۔
8اشُوری بھی اُن سے ملے ہُوئے ہیں
تاکہ بنی لَوطؔ کو مدد پہُنچائیں۔
9آپ اُن کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کریں جَیسا مِدیانیوں کے ساتھ،
اَور جَیسا دریائے قیشونؔ پر سیسؔرا اَور یابینؔ کے ساتھ کیا گیا تھا۔#83:9 باب قُضا 6:1؛ 8:35
10جو عینؔ دورؔ میں ہلاک ہُوئے
وہ گویا زمین کی کھاد بَن گیٔے۔#83:10 قُضا 4:1‑24
11اُن کے اُمرا کو عوریبؔ اَور زئیبؔ کی،
بَلکہ اُن کے سَب اُمرا کو زِبؔح اَور ضلمُنعؔ کی مانند بنادے،
12جنہوں نے کہا، ”آؤ
ہم خُدا کی چراگاہوں پر قابض ہو جائیں۔“
13اَے میرے خُدا! اُنہیں گھاس پھُوس کی مانند،
اَور ہَوا سے اُڑتی ہُوئی بھُوسی کی مانند بنا دیں۔
14اَور اُس آگ کی مانند جو جنگل کو جَلا ڈالتی ہے،
یا اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتاہے۔
15لہٰذا اَپنی آندھی سے اُن کا تعاقب کریں
اَور اَپنے طُوفان سے اُنہیں پریشان کریں۔
16اُن کے دُشمنوں کے چہروں کو شرمندگی سے بھر دیں
تاکہ اَے یَاہوِہ، لوگ آپ کے نام کے طالب ہُوں۔
17وہ ہمیشہ شرمندہ اَور پریشان رہیں؛
اَور رُسوا ہوکر نِیست و نابود ہوں۔
18تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔
آپ ساری زمین پر سَب سے اعلیٰ خُدا ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 83: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.