YouVersion Logo
تلاش

مُکاشفہ 2

2
اِفِسُسؔ کی جماعت کو پیغام
1”اِفِسُسؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:
جو اَپنے دائیں ہاتھ میں سات ستارے لیٔے ہویٔے ہے اَورجو سونے کے سات چِراغدانوں کے درمیان چلتا پھرتاہے، وہ یہ فرماتا ہے۔
2میں تمہارے کاموں، تمہارے سخت محنت اَور تمہارے ثابت قدمی سے واقف ہُوں۔ اَور میں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو بدکاروں کو برداشت نہیں کر سَکتا اَور تُم نے اُن کے دعووں کو جو خُود کو رسول کہتے ہیں مگر ہیں نہیں، اُنہیں تُم نے آزما کر جھُوٹا پایا۔ 3اَور تو صبر کرتے ہویٔے میرے نام کی خاطِر مُصیبت پر مُصیبت اُٹھانے کے باوُجُود نہیں تھکا بَلکہ ثابت قدم رہا۔ 4لیکن مُجھے تُجھ سے یہ شکایت ہے کہ تُو مُجھے اُس طرح مَحَبّت نہیں کرتا جِس طرح پہلے کرتاتھا۔ 5پس خیال کر کہ تُو کہاں سے گِرا ہے اَور تَوبہ کرکے پہلے کی طرح کام کر۔ اَور اگر تُو تَوبہ نہ کرے گا تو میں تمہارے پاس آکر تمہارے چراغدان کو اُس کی جگہ سے ہٹا دُوں گا۔ 6اَلبَتّہ یہ بات تمہارے حق میں ہے کہ تُو نِیکُلیّوں#2‏:6 نِیکُلیّوں یہ ایک غَیر مَسیحی تعلیم دینے والا مَسیحی طبقہ تھا، اَور اِس کے اُستاد یہ تعلیم دیتے تھے کہ جِسمانی اَور رُوحانی دُنیا بالکُل مُختلف ہے، چنانچہ غَیر اخلاقی سلُوک رُوحانی زندگی کو متاثر نہیں کرتا ہے۔‏ کے کاموں سے نَفرت کرتا ہے جِن سے میں بھی نَفرت رکھتا ہُوں۔ 7جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا میں اُسے اُس شجرِ حیات کا پھل کھانے کو دُوں گا جو خُدا کے فِردَوس#2‏:7 فِردَوس یُونانی زبان میں اِس کا معنی ہے، پھلوں کا ایک باغ جو فِردَوس بولنے کا ایک طریقہ بَن گیا۔ (دیکھئے لُوق 23‏:43؛ 2 کُرن 12‏:3)‏‏ میں ہے۔
سُمرنؔہ کی جماعت کو پیغام
8”سُمرنؔہ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:
جو اوّل اَور آخِر ہے اَورجو مَر گیا تھا اَور پھر زندہ ہو گیا، وہ یہ فرماتا ہے۔
9میں تیری مُصیبت اَور مُفلِسی سے واقف ہُوں لیکن تُو دولتمند ہے اَور اُن لوگوں کے لَعن طَعن سے بھی واقف ہے جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ شیطان کی جماعت ہیں۔ 10جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو میں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔
11جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا اُسے دُوسری موت سے کویٔی نُقصان نہ پہُنچے گا۔
پِرگمُنؔ کی جماعت کو پیغام
12”پِرگمُنؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:
جِس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے وہ یہ فرماتا ہے۔
13میں جانتا ہُوں کہ جہاں تُم رہتے ہو وہ شیطان کی تخت گاہ ہے لیکن پھر بھی تُم میرے نام کے وفادار رہے۔ اَور تُم نے اُن دِنوں میں بھی مُجھ پر ایمان رکھنے سے اِنکار نہ کیا جِن دِنوں میں میرا وفادار گواہ انِتپاسؔ تمہارے شہر میں اُس جگہ قتل کیا گیا تھا جہاں شیطان کی حُکومت ہے۔ 14لیکن مُجھے تُجھ سے چند باتوں کی شکایت ہے، اِس لیٔے کہ تیرے یہاں بعض لوگ بِلعاؔم کی تعلیم پر قائِم ہیں#2‏:14 گِن 22‏:24؛ اِست 23‏:4‏‏ جِس نے بادشاہ بلقؔ کو بنی اِسرائیلؔ کو گمراہ کرنے کے لیٔے بُتوں کو نذر کی گئی قُربانیوں کاگُوشت کھانے اَور جنسی بدفعلی کرنا سِکھایا۔#2‏:14 گِن 25‏:1‏-3؛ گِن 31‏:16‏‏ 15چنانچہ تمہارے یہاں بھی اَیسے لوگ ہیں جو نِیکُلیّوں کی تعلیم پر عَمل کرتے ہیں۔ 16لہٰذا تَوبہ کرو، ورنہ! میں جلد ہی تمہارے پاس آؤں گا اَور اَپنے مُنہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑوں گا۔ 17جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا، میں اُسے پوشیدہ مَنّ#2‏:17 پوشیدہ مَنّ جَب اِسرائیلی لوگ مُلک مِصر سے نِکل کر آ رہے تھے، تَب بیابان سنسان جگہ میں خُدا کی جانِب سے آسمان سے دیا ہُوا آسمانی کھانا۔‏ میں سے کچھ دُوں گا۔ میں اُسے ایک سفید پتّھر بھی دُوں گا جِس پر ایک نیا نام لِکھّا ہوگا، جِس کا علم اُس کے پانے والے کے سِوا اَور کسی کو نہ ہوگا۔
تھُواتِیؔرہ کی جماعت کو پیغام
18”تھُواتِیؔرہ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:
خُدا کا بیٹا جِس کی آنکھیں بھڑکتی ہُوئی آگ کے شُعلوں اَور جِس کے پاؤں تپائے ہویٔے خالص پیتل کی مانند ہیں، وہ یہ فرماتا ہے۔
19میں تمہارے کاموں، مَحَبّت، ایمان، خدمت اَور ثابت قدمی سے واقف ہُوں، اَور یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو جو کچھ اَب کر رہا ہے وہ تمہارے پِچھلے کاموں سے زِیادہ ہیں۔
20لیکن مُجھے تُجھ سے یہ شکایت ہے کہ تُونے اُس عورت اِیزبِلؔ#2‏:20 اِیزبِلؔ پُرانے عہدنامہ میں ایک صیؔدا مُلک کی شہزادی اَور اِسرائیلؔ کے بادشاہ اخی اَب کی بیوی تھی، جِس نے اِسرائیلیوں پر زبردستی بَعل کے بُت کی پرستِش کرنا فرض کر دیا تھا۔ دیکھئے 1 سلا 16‏:29‏-31؛ 18‏:4؛ 19؛ 2 سلا 9‏:22‏‏ کو اَپنے درمیان رہنے دیا، جو اَپنے آپ کو نَبِیّہ کہتی ہے۔ اَور میرے خادِموں کو جنسی بدفعلی کرنے اَور بُتوں کو نذر کی گئی قُربانیوں کاگُوشت کھانے کی تعلیم دے کر گُمراہ کرتی ہے۔ 21میں نے اُسے تَوبہ کرنے کی مہلت دی مگر وہ اَپنی بدچلنی سے تَوبہ کرنا نہیں چاہتی۔ 22لہٰذا میں اُسے بِیماری کے بستر پر ڈالتا ہُوں اَورجو اُس کے ساتھ زنا کرتے ہیں، اگر وہ اَپنی زناکاری سے تَوبہ نہیں کرتے ہیں تو، میں اُنہیں بھی سخت عذاب میں ڈالوں گا۔ 23میں اُس کے فرزندوں کو ہلاک کردُوں گا۔ تَب تمام جماعتوں کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ دلوں اَور ذہنوں کو جانچنے والا میں ہی ہوں، اَور میں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافق بدلہ دُوں گا۔ 24مگر تھُواتِیؔرہ کے باقی لوگوں سے جو اِیزبِلؔ کی تعلیم کو نہیں مانتے اَورجو اُن باتوں سے ناواقِف ہیں جنہیں یہ لوگ شیطان کا گہرا راز کہتے ہیں، ’میں یہ فرماتا ہُوں کہ میں تُم پر اَور زِیادہ بوجھ نہیں ڈالوں گا، 25اَلبَتّہ جو تمہارے پاس ہے اُسے میرے آنے تک تھامے رہو۔‘ 26جو غالب آئے اَور میری مرضی کے مُوافق آخِر تک عَمل کرے، میں اُسے تمام قوموں پر اِختیّار دُوں گا۔ 27‏-28وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرے گا؛ اَور وہ کُمہار کے برتنوں#2‏:27‏-28 زبُور 2‏:9‏ کی مانند چَکنا چُور ہو جایٔیں گے۔ چنانچہ میں نے بھی اَیسا ہی اِختیّار اَپنے باپ سے پایا ہے۔ اَور میں اُسے صُبح کا ستارہ#2‏:27‏-28 صُبح کا ستارہ یعنی فتح مند ہونے اَور حُکومت کا نِشان‏ بھی دُوں گا۔ 29جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔

موجودہ انتخاب:

مُکاشفہ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in