YouVersion Logo
تلاش

رُومیوں 11

11
بنی اِسرائیلؔ پر خُدا کا رحم
1لہٰذا میں پُوچھتا ہُوں، کیا خُدا نے اَپنی اُمّت#11‏:1 اُمّت اِسرائیلی لوگ کو ردّ کر دیا؟ ہر گز نہیں! کیونکہ میں خُود بھی اِسرائیلی ہُوں اَور حضرت اِبراہیمؔ کی نَسل اَور بِنیمینؔ کے قبِیلہ کا ہُوں۔ 2خُدا نے اَپنی اُمّت کو جسے وہ پہلے سے جانتا تھا، ردّ نہیں کیا؟ کیاتُم نہیں جانتے کہ کِتاب مُقدّس میں ایلیاؔہ نبی خُدا سے اِسرائیلؔ کے خِلاف یہ فریاد کرتے ہیں؟ 3”اَے خُداوؔند! اُنہُوں نے تیرے نَبیوں کو قتل کیا اَور تیری قُربان گاہوں کو ڈھا دیا۔ اَب میں تنہاباقی رہ گیا ہُوں اَور وہ مُجھے بھی جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں۔“#11‏:3 1 سلا 19‏:10‏،14‏‏ 4لیکن خُدا نے ایلیاؔہ نبی کو کیا جَواب دیا؟ ”میں نے اَپنے لیٔے سات ہزار آدمی محفوظ رکھے ہیں جنہوں نے بَعل معبُود کے بُت کے سامنے گھُٹنے نہیں ٹیکے۔“#11‏:4 1 سلا 19‏:18‏‏ 5اِسی طرح اَب بھی، کچھ لوگ باقی ہیں جنہیں خُدا نے اَپنے فضل سے چُن لیا تھا۔ 6اَور جَب خُدا نے اُنہیں اَپنے فضل کی بِنا پر چُنا تو صَاف ظاہر ہے کہ اُن کے اعمال کی بِنا پر نہیں چُنا؛ ورنہ اُس کا فضل، فضل نہ رہتا۔
7تو نتیجہ کیا نکلا؟ یہ کہ بنی اِسرائیلؔ کو وہ چیز نہ مِلی جِس کی وہ بَرابر جُستُجو کرتے رہے۔ لیکن خُدا کے چُنے ہویٔے لوگوں کو مِل گئی اَور باقی سَب نے خُدا کو پُکارا اُن کے دل سخت کر دئیے گیٔے۔ 8چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
”خُدا نے اُن کے دل و دماغ کو بے حِسّ کر دیا،
نہ تو آنکھوں سے دیکھ سکیں،
آج تک
اَور نہ کانوں سے سُن سکیں۔“#11‏:8 اِست 29‏:4؛ یسع 29‏:10‏‏
9اَور حضرت داؤؔد فرماتے ہیں:
”اُن کا دسترخوان اُن کے لیٔے ایک پھندا اَور ایک جال،
اَور ٹھوکر کھانے اَور سزا کا باعث بَن جائے۔
10اُن کی آنکھوں پر اَندھیرا چھا جائے تاکہ وہ دیکھ نہ سکیں،
اَور اُن کی کمریں ہمیشہ جُھکی رہیں۔“#11‏:10 زبُور 69‏:22‏،23‏‏
غَیریہُودیوں کی نَجات کا اِنتظام
11میں پھر پُوچھتا ہُوں، کیا یہُودیوں نے اَیسی ٹھوکر کھائی کہ گِر پڑیں اَور پھر اُٹھ نہ سکیں۔ ہر گز نہیں! بَلکہ اُن کی نعزش سے غَیریہُودیوں کو نَجات حاصل کرنے کی تَوفیق مِلی تاکہ یہُودیوں کو غیرت آئے۔ 12جَب اُن کی نعزش دُنیا کے لیٔے برکت کا باعث ہویٔی اَور اُن کا رُوحانی زوال غَیریہُودیوں کے لیٔے نِعمت کی فراوانی کا باعث ہُوا تو اُن سَب کا پُوری طرح بھرپُورہو جانا ضروُر ہی کتنی زِیادہ نِعمت کا باعث ہوگا۔
13اَب میں تُم غَیریہُودیوں سے مُخاطِب ہوتا ہُوں کیونکہ میں غَیریہُودیوں کے لیٔے رسول مُقرّر ہُوا ہُوں اِس لیٔے اَپنی خدمت پر فخر کرتا ہُوں۔ 14ہو سَکتا ہے کہ میں اَپنی قوم وَالوں کو غیرت دلا کر اُن میں سے بعض کو نَجات دلا سکوں! 15کیونکہ جَب اِسرائیلیوں کا خارج ہو جانا دُنیا سے خُدا کے صُلح کا باعث بَن گیا تو اُن کی قبُولیّت مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سِوا اَور کیا ہوگی؟ 16اگر نذر کا پہلا پیڑا نذر کر دئیے جانے کے بعد پاک ٹھہرا تو سارا گوندھا ہُوا آٹا بھی پاک ٹھہرے گا اَور اگر درخت کی جڑ پاک ہے تو اُس کی ڈالیاں بھی پاک ہوں گی۔
17اگر بعض ڈالیاں کاٹ ڈالی گئیں، اَور تُم، جنگلی زَیتُون ہوتے ہویٔے بھی اُن کی جگہ پیوند ہو گئے تو تُم بھی زَیتُون کے درخت کی جڑ میں حِصّہ دار ہو گے جو قُوّت بَخش روغن سے بھری ہویٔی ہے، 18اُن بُریدہ ڈالیوں کو حقیر جان کر اَپنے آپ پر فخر نہ کرو۔ اگر فخر کرو گے تو یاد رہے کہ تُم جڑ کو نہیں بَلکہ جڑ تُمہیں سنبھالے ہویٔے ہے۔ 19تُم ضروُر یہ کہو گے، ”وہ ڈالیاں اِس لیٔے کاٹ ڈالی گئیں کہ میں پیوند ہو جاؤں۔“ 20ٹھیک ہے، لیکن وہ تو ایمان نہ لانے کے سبب سے کاٹی گئیں اَور تُم ایمان لانے کے سبب سے قائِم ہو۔ پس تکبّر نہ کرو بَلکہ تھرتھراؤ۔ 21کیونکہ جَب خُدا نے اصلی ڈالیوں کو نہ چھوڑا تو وہ تُمہیں بھی نہ چھوڑے گا۔
22لہٰذا خُدا کی مہربانی اَور سختی دونوں پر غور کرو، سختی اُن پرجو گِر گیٔے، مہربانی تُم پر بشرطیکہ تُم خُدا کی مہربانی پر بھروسہ رکھو ورنہ تُمہیں بھی کاٹ ڈالا جائے گا۔ 23اگر یہُودی بھی بے اِعتقادی میں نہ رہیں تو پیوند کیٔے جایٔیں گے، کیونکہ خُدا اُنہیں پھر سے پیوند کرنے پر قادر ہے۔ 24جَب تُم اُس کے درخت سے جو طبعی طور پر جنگلی زَیتُون ہے، خِلاف طَبع اَچھّے زَیتُون کے درخت میں پیوند کیٔے گئے ہو تُو یہ جو اصل ڈالیاں ہیں اَپنے ہی زَیتُون کے درخت میں بہ آسانی ضروُر پیوند کی جایٔیں گی۔
اِسرائیلؔ کی بحالی
25اَے بھائیو اَور بہنوں! مُجھے منظُور نہیں کہ تُم اِس راز سے ناواقِف رہو اَور اَپنے آپ کو عقلمند سمجھنے لگو۔ وہ راز یہ ہے کہ اِسرائیلؔ کا ایک حِصّہ کسی حَد تک سخت دل ہو گیا ہے اَور جَب تک خُدا کے پاس آنے والے غَیریہُودیوں کی تعداد پُوری نہیں ہو جاتی وہ وَیسا ہی رہے گا۔ 26تَب تمام اِسرائیلؔ نَجات پایٔےگا۔ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
”نَجات دِہندہ صِیّونؔ سے آئے گا؛
اَور وہ بے دینی کو یعقوب سے دُور کرے گا۔
27اَور اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہوگا
جَب میں اُن کے گُناہ دُور کردُوں گا۔“#11‏:27 یسع 59‏:20‏،21؛ 27‏:9‏ (ہفتادی توریت دیکھئے)؛ یرم 31‏:33‏،34‏‏
28انجیل کو قبُول نہ کرنے کی وجہ سے وہ تمہارے نَزدیک خُدا کے دُشمن ٹھہرے لیکن برگُزیدہ قوم ہونے کے باعث اَور ہمارے آباؤاَجداد کی وجہ سے وہ خُدا کے عزیز ہیں۔ 29کیونکہ خُدا کی نعمتیں اَور اُس کا اِنتخاب غیرمتبدل ہے۔ 30چنانچہ تُم غَیریہُودی بھی کبھی نافرمان تھے لیکن یہُودیوں کی نافرمانی کے سبب سے اَب تُم پر خُدا کا رحم ہُواہے۔ 31اِسی طرح اَب#11‏:31 اَب کچھ مخطوطات میں اَب نہیں ہے یہُودی نافرمانی کرتے ہیں تاکہ تُم پر رحم ہونے کے باعث اُن پر بھی رحم ہو۔ 32اِس لیٔے کہ خُدا نے سَب کو نافرمانی میں گِرفتار ہونے دیا تاکہ وہ سَب پر رحم فرمایٔے۔
خُدا کی تمجید
33واہ! خُدا کی نِعمت، خُدا کی حِکمت اَور اُس کا علم بےحَد گہرا ہے!
اُس کے فیصلے سمجھ سے کِس قدر باہر ہیں،
اَور اُس کی راہیں بے نِشان ہیں!
34”خُداوؔند کی عقل کو کِس نے سمجھا؟
یا کون اُس کا صلاح کار ہُوا؟“#11‏:34 یسع 40‏:13‏‏
35”کون ہے جِس نے خُدا کو کچھ دیا،
کہ جِس کا بدلہ اُسے دیا جائے؟“#11‏:35 ایُّو 41‏:11‏‏
36کیونکہ سَب چیزیں خُدا ہی کی طرف سے ہیں،
اَور خُدا کے وسیلہ سے ہیں اَور خُدا ہی کے لیٔے ہیں۔
خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے! آمین۔

موجودہ انتخاب:

رُومیوں 11: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in