YouVersion Logo
تلاش

زبُور 63

63
زبُور 63
داویؔد کا زبُور۔ جَب وہ یہُوداہؔ کے بیابان میں تھے۔
1اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں،
مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛
خشک اَور پیاسی زمین میں
جہاں پانی نہیں ہے،
میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے،
اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔
2مَیں نے پاک مَقدِس میں آپ پر نگاہ کی،
اَور آپ کی قُدرت اَور آپ کے جلال کو بھی دیکھا۔
3چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے،
اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔
4میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا،
دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔
5میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛
میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔
6میں اَپنے بِستر پر آپ کو یاد کرتا ہُوں؛
اَور رات کے ایک ایک پہر میں مُجھے آپ کا خیال آتا ہے۔
7کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں،
مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں نغمہ سِرا ہُوں۔
8میری جان آپ سے وابستہ ہے؛
اَور آپ کا داہنا ہاتھ مُجھے سنبھالتا ہے۔
9جو میری جان لینے کے درپے ہیں وہ تباہ ہوں گے؛
اَور وہ زمین کی گہرائی#63‏:9 زمین کی گہرائی مُردوں کی دُنیا۔ میں اُتر جایٔیں گے۔
10وہ تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے،
اَور گیدڑوں کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔
11لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛
جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے،
لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 63: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in