YouVersion Logo
تلاش

زبُور 64

64
زبُور 64
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔
1اَے خُدا، جَب مَیں دعا میں فریاد کروں تو آپ اُسے سُن لیں؛
اَور میری جان کو دُشمن کی دھمکیوں سے بچائے رکھیں۔
2بدکار لوگوں کی سازش،
اَور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے محفوظ رکھیں۔
3وہ اَپنی زبانوں کو تلوار کی مانند تیز کرتے ہیں
اَور اَپنی باتوں کے مہلک تیر چلاتے ہیں۔
4وہ بے قُصُور اِنسان کو چھُپ کر نِشانہ بناتے ہیں؛
اَور کسی خوف کے بغیر اَچانک وار کرتے ہیں۔
5وہ بُرے منصُوبے باندھنے میں ایک دُوسرے کو مشتعل کرتے ہیں،
اَور اَپنے جال پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں؛
اَور خُود سے پُوچھتے ہیں، ”اُنہیں کون دیکھے گا؟“
6وہ لوگ بُرائی کے منصُوبے بناتے ہیں اَور ایک دُوسرے سے کہتے ہیں،
”ہم نے کیا ہی خُوب منصُوبہ بنایا!“
یقیناً اِنسان کے دِل اَور دماغ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔
7لیکن خُدا اُن پر تیر برسائیں گے؛
اَور وہ ناگہاں زخمی ہو جایٔیں گے۔
8وہ اُن کی اَپنی زبانوں کو اُن کے خِلاف گویا کرکے
اُنہیں برباد کر دیں گے؛
اَور سَب لوگ اُنہیں دیکھ دیکھ کر حقارت سے اَپنے سَر ہلائیں گے۔
9تمام بنی آدمؔ ڈر جایٔیں گے؛
اَور خُدا کے کاموں کا ذِکر کریں گے
اَورجو کچھ خُدا نے کیا ہے اُس پر غوروخوض کریں گے۔
10راستباز یَاہوِہ میں شادمان ہوں
اَور اُس میں پناہ لیں؛
سَب جو راست دِل ہیں اُن کی سِتائش کریں!

موجودہ انتخاب:

زبُور 64: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in