YouVersion Logo
تلاش

زبُور 9

9
زبُور 9
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، موتھ لبّین والی دھُن پر مَبنی، داویؔد کا زبُور۔
1اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛
اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔
2مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛
اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔
3جَب میرے دُشمن پیچھے ہٹتے ہیں؛
وہ آپ کی حُضُوری کے سبب سے ٹھوکر کھا کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔
4کیونکہ آپ نے میرے حق کی اَور میرے مُقدّمہ کی تائید کی ہے؛
اَور اَپنے تخت پر جلوہ افروز ہوکر راستی سے میری عدالت کی ہے۔
5آپ نے غَیر قوموں کو جِھڑکا اَور بدکاروں کو تباہ کیا ہے؛
اَور اُن کا نام اَبد تک کے لیٔے مٹا دیا ہے۔
6دائمی تباہی نے میرے دُشمنوں کو آ پکڑا ہے،
آپ نے اُن کے شہروں کو مُستقِل کھنڈر بنا ڈالا؛
یہاں تک کہ اُن کی یادگار تک باقی نہ رہی۔
7لیکن یَاہوِہ اَبد تک تخت نشین رہے گا؛
اُنہُوں نے اِنصاف کے لیٔے اَپنا تخت قائِم کیا ہے۔
8وہ دُنیا پر حُکمرانی؛
اَور قوموں کا اِنصاف راستبازی سے کریں گے۔
9یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ،
اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔
10جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے،
اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی،
آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔
11یَاہوِہ کی سِتائش کرو، جو صِیّونؔ میں تخت نشین ہے؛
اَور قوموں کے درمیان اُس کے کارناموں کا اعلان کرو۔
12کیونکہ خُون کا اِنتقام لینے والا، اُن کو یاد رکھتا ہے؛
اَور وہ مُصیبت زدوں کی فریاد کو نظرانداز نہیں کرتا۔
13اَے یَاہوِہ، مُجھ پر نظرِکرم! دیکھ کہ میرے دُشمن مُجھے کیسا دُکھ دیتے ہیں،
آپ ہی ہیں، جو مُجھے موت کے پھاٹکوں کے پاس سے اُٹھاتے ہیں،
14تاکہ میں صِیّونؔ کی بیٹی#9‏:14 صِیّونؔ کی بیٹی یروشلیمؔ کے لوگ کے
پھاٹکوں کے پاس آپ کی سِتائش کر سکوں،
اَور وہاں آپ کی دی ہُوئی نَجات سے خُوش ہوؤں۔
15قومیں اَپنے ہی کھودے ہُوئے، گڑھے میں گِر چُکی ہیں؛
اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا تھا اُسی میں اُن کے پاؤں اُلجھ گیٔے ہیں۔
16یَاہوِہ نے خُود کو ظاہر کر دیا، اُنہُوں نے اِنصاف کیا ہے؛
اَور بدکار لوگ اَپنے ہاتھوں کے کاموں میں پھنس جاتے ہیں۔
17بدکار لوگ عالمِ اسفل میں اُتر جاتے ہیں، اَور وہ سَب قومیں بھی،
جو خُدا کو بھُول جاتی ہیں۔
18لیکن مسکین ہمیشہ کے لیٔے بھُلائے نہ جایٔیں گے؛
اَور نہ مُصیبت زدوں کی اُمّید کبھی ٹوٹے گی۔
19اَے یَاہوِہ، اُٹھیں، اِنسان غالب نہ ہونے پایٔے؛
اَور قوموں کی عدالت آپ ہی کے سامنے کی جائے۔
20اَے یَاہوِہ! آپ اُنہیں خوف دِلائیں؛
اَور قومیں جان لیں کہ وہ محض بشر ہی ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 9: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in