یسعیاہ 12:40-14
یسعیاہ 12:40-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
کس نے سمُندر کو چُلُّو سے ناپا ہے، اَور آسمان کی پیمائش بالشت سے کی ہے؟ کس نے زمین کی مٹّی کو پیمانہ میں بھرا، یا پہاڑوں کو پلڑوں میں اَور ٹیلوں کو ترازو میں تَولا؟ یَاہوِہ کے رُوح کو کس نے جانا یا اُس کا مُشیر بَن کر اُسے ہدایت دی؟ یَاہوِہ نے کس سے مشورہ کیا، اَور کس نے اُسے سیدھی راہ بتایٔی؟ وہ کون تھا جِس نے اُسے علم سِکھایا اَور فہم کی راہ بتائی؟
یسعیاہ 12:40-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کس نے اپنے ہاتھ سے دنیا کا پانی ناپ لیا ہے؟ کس نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی پیمائش کی ہے؟ کس نے زمین کی مٹی کی مقدار معلوم کی یا ترازو سے پہاڑوں کا کُل وزن متعین کیا ہے؟ کس نے رب کے روح کی تحقیق کر پائی؟ کیا اُس کا کوئی مشیر ہے جو اُسے تعلیم دے؟ کیا اُسے کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اُسے سمجھ آ کر راست راہ کی تعلیم مل جائے؟ ہرگز نہیں! کیا کسی نے کبھی اُسے علم و عرفان یا سمجھ دار زندگی گزارنے کا فن سکھایا ہے؟ ہر گز نہیں!
یسعیاہ 12:40-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
کِس نے سمُندر کو چُلّو سے ناپا اور آسمان کی پَیمایش بالِشت سے کی اور زمِین کی گرد کو پَیمانہ میں بھرا اور پہاڑوں کو پلڑوں میں وزن کِیا اور ٹِیلوں کو ترازُو میں تولا؟ کِس نے خُداوند کی رُوح کی ہدایت کی یا اُس کا مُشِیر ہو کر اُسے سِکھایا؟ اُس نے کِس سے مشورَت لی ہے جو اُسے تعلیِم دے اور اُسے عدالت کی راہ سُجھائے اور اُسے معرفت کی بات بتائے اور اُسے حِکمت کی راہ سے آگاہ کرے؟