یسعیاہ 13:49-16
یسعیاہ 13:49-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے آسمانو گاؤ! اَے زمِین شادمان ہو! اَے پہاڑو نغمہ پردازی کرو! کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اور اپنے رنجُوروں پر رحم فرمائے گا۔ لیکن صِیُّون کہتی ہے یہوواؔہ نے مُجھے ترک کِیا ہے اور خُداوند مُجھے بُھول گیا ہے۔ کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائے اور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ ہاں وہ شاید بُھول جائے پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔ دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
یسعیاہ 13:49-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے آسمانوں، خُوشی سے للکارو؛ اَے زمین، شادمان ہو؛ اَے پہاڑو، نغمہ گانے لگو! کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے اَور وہ اَپنے مُصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمایٔے گا۔ لیکن صِیّونؔ نے کہا: ”یَاہوِہ نے مُجھے ترک کر دیا ہے، یَاہوِہ نے مُجھے بھُلا دیا ہے۔“ ”کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟ خواہ وہ بھُول جائے، پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا! دیکھ، مَیں نے تیری صورت اَپنی ہتھیلیوں پر نقش کی ہُوئی ہے؛ تیری شہرپناہ ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔
یسعیاہ 13:49-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے آسمان، خوشی کے نعرے لگا! اے زمین، باغ باغ ہو جا! اے پہاڑو، شادمانی کے گیت گاؤ! کیونکہ رب نے اپنی قوم کو تسلی دی ہے، اُسے اپنے مصیبت زدہ لوگوں پر ترس آیا ہے۔ لیکن صیون کہتی ہے، ”رب نے مجھے ترک کر دیا ہے، قادرِ مطلق مجھے بھول گیا ہے۔“ ”یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ کیا ماں اپنے شیرخوار کو بھول سکتی ہے؟ جس بچے کو اُس نے جنم دیا، کیا وہ اُس پر ترس نہیں کھائے گی؟ شاید وہ بھول جائے، لیکن مَیں تجھے کبھی نہیں بھولوں گا! دیکھ، مَیں نے تجھے اپنی دونوں ہتھیلیوں میں کندہ کر دیا ہے، تیری زمین بوس دیواریں ہمیشہ میرے سامنے ہیں۔