میکاہ 2:4
میکاہ 2:4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی، ”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں، اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔ وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے، تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے، اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں میکاہ 4میکاہ 2:4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور بےشمار قومیں آ کر کہیں گی، ”آؤ، ہم رب کے پہاڑ پر چڑھ کر یعقوب کے خدا کے گھر کے پاس جائیں تاکہ وہ ہمیں اپنی مرضی کی تعلیم دے اور ہم اُس کی راہوں پر چلیں۔“ کیونکہ صیون پہاڑ سے رب کی ہدایت نکلے گی، اور یروشلم سے اُس کا کلام صادر ہو گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں میکاہ 4میکاہ 2:4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور بُہت سی قَومیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں اور یعقُوب کے خُدا کے گھر میں داخِل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شرِیعت صِیُّون سے اور خُداوند کا کلام یروشلیِم سے صادِر ہو گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں میکاہ 4