آپ کو دعا کرنی ہے!نمونہ
"ایک صحت مند اور متوازن دعاکے لئے چھ چابیاں۔ حصہ اول"
1۔ جاننا کہ آپ کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں ۔ "آسمان پر ہمارا باپ۔۔۔"
جب یسوع نے براہ راست باپ کو خطاب کرنے کے لئے اپنے شاگردوں کو ہدایت کی،تو اس خیال پرکچھ حیرانی کا امکان ملتا ہے ۔پورے پرانے عہد نامے کے دوران، ایک عام شخص کی درخواست کاہن کے ذریعہ خدا کے سامنے رکھنے کی ایک ہی راہ تھی۔ شکر ہے، یسوع اِس سب کو تبدیل کرنے آیا ۔
ہمارے گناہ کا احاطہ کرنے کے لئے صلیب پر یسوع کی کامل قربانی کی وجہ سے، ایماندار اب باپ کے ساتھ براہ راست بات کرسکتےہیں۔ لہذا ہم اِسی طریقہ سے " یسوع کے نام سے" باپ سے دعا کرتے ہیں ۔ تاہم، دعاکے لئے کوئی سیٹ فارمولہ نہیں ہیں، اور یسوع سے دعا کرنا بالکل ایسے ہی معنی رکھتا ہے جیسے خُود باپ کو خطاب کررہے ہوں۔ یاد رکھنے کا سب سے اہم بات یہ ہے کہ اَب خدا اور آپ کے درمیان کوئی مواصلاتی رکاوٹ نہیں ہے۔
2۔ جو کچھ اُسنے آپ کے لیے کیا ہے اُس پر آپکی شکرگزاری اور بندگی کے اظہار پر ردِ عمل۔" ۔۔۔۔۔ تیرا نام پاک مانا جائے۔۔۔"
خُود پر سے توجہ ہٹا کر اپنی دعا میں ایک حصہ الگ کر کے خاص طور پر خُدا کی تعریف وتمجید پر دھیان لگائیں۔جہاں خُدا ہماری ضرورتوں اور خواہشوں کو سننا چاہتا ہے وہاں وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ جو کچھ اُسنے کیا ہم اُس کا شکرادا کریں۔اور جانیں کہ یہ "ہمارے بارے میں نہیں ہے." دراصل، یہ واقعی اس کے بارے میں ہے۔وہ کثرت اور محبت کا خدا ہے، اور اُسی کی تعریف اور تعظیم واجب ہے۔ جب آپ برکتوں پر جو خدا نے آپ کو دیں اور اُسکے ساتھ رشتے میں ناقابل یقین امتیاز پرغور کرتے ہیں تو آسانی سے اُسکی شکرگزاری ،بندگی اور تعظیم کر سکیں گے ۔اور خُود پر توجہ مرکوز کرنا بھی آپ کے لیے مشکل ہو جائےگا۔
3۔ دعا کریں کہ خدا کے مقاصد اُس کے چرچ کے لئے اور آپ کی زندگی کے لئے مکمل طور پر پورےہوں۔ "۔۔۔۔ تیری بادشاہی آئے، تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔"
متحرک اور مؤثر دُعا تب ہوتی ہے جب ہم اپنے دماغ کو ماضی کے مسائل سے دور کرتے اور مستقبل کے بہتر امکانات پر لگاتے ہیں۔ مسلسل اپنےماضی میں بسے رہنا محض اپنے مستقبل کو محدود کرنے کا کام ہے۔ خدا کے نقطہ نظر کولیں، پچھلے چیلنجوں یا ناکامیوں کو اپنےخیالات کو کھونے اور اپنی سوچ کو محدود کرنے کی اجازت نہ دیں۔ مسیح میں اپنی پوری صلاحیت کو حاصل کرنے کے لئے اپنی خواہش خدا پر ظاہر کریں ، اور اپنے خوابوں اور رویاؤں کی وسعت کے لیے اُس سے مدد مانگیں ۔وہ چاہتا ہے کہ آپ اور اس کی کلیسیا بھی اپنی زندگی میں اس کا مکمل مقصد حاصل کریں ۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ایک طاقتور اور مؤثر دعائیہ زندگی کی تعمیر کے اصولوں کو دریافت کریں۔ دعا - ذاتی سطح پر خدا کے ساتھ بات چیت - ہماری زندگی اور ماحول میں مثبت تبدیلی دیکھنے کی کلید ہے۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ کی ایک کتاب "اس دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لے لیاگیا ہے۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://www.twenty20faith.org/youversionlanding/#googtrans(ur)