روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ
صحت مند زندگی
’’وہ مجھے ہری ہری (تازہ،نرم )چراگاہوں میں بٹھاتاہے ۔ و ہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔‘‘ (زبور ۲۳: ۲)
کیا آ پ ایک صحت مند ر زندگی بسر کر رہے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ اس وقت آپ کے لئے بہت سے کام کرنا بے حد دشوار ہو رہا ہو۔ یاعین ممکن ہے کہ آپ کی برداشت کی حد ختم ہو رہی ہو تو بھی آپ خود کو آزمانے کے لئے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتے جا رہے ہیں ۔
جب ہم اپنی طاقت سے زیادہ کام کرتے ہیں تو ہمارا جسم ہمیں انتباہ کرتا ہے، مثال کے طور پر جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس کرنا وغیرہ۔ لیکن ہم اس کو نظر انداز کرتے ہوئے سوچتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گااور پھر ہوتا یہ ہے کہ ہم اس حد تک بیمار ہو جاتے ہیں کہ اس کو نظر انداز کرنا ہمارے بس میں نہیں رہتا۔
مجھے یہ بتاتے ہوئے بالکل فخر محسوس نہیں ہو رہا کہ اپنی خدمت کے پہلے بیس سالوں میں میَں کئی مرتبہ بہت بُری طرح بیمار ہوگئی ۔ میَں ڈاکٹر وں کے پاس جاتی اور طرح طرح کی ادویات کا استعمال کرتی تھی۔ ڈاکٹر مجھے سمجھاتے تھے کہ میں اپنی طاقت سے زیادہ محنت کر رہی ہوں لیکن میں ان کی رائے کو نظر انداز کر دیتی تھی۔ اور میں نے اپنی تھکا دینے والی مصروفیات کو جاری رکھا یعنی سفر کرنا ، کلام سنانا اور میٹنگز وغیرہ لینا ۔
کچھ عرصے کے بعد آخر کار مجھے احساس ہو ہی گیا کہ میں خدا کی رہنمائی کو رد نہیں کر سکتی اور آرام کرنا بھی میرے لئےضروری ہے ۔ پھر میَں نے اپنی طرزِ زندگی کو کچھ تبدیل کیا جس کے باعث میں نے پہلے سے بہتر محسوس کرنا شروع کردیا ۔
اگر آپ بھی اسی طرح کی بے ہنگم زندگی گزار رہے ہیں تو خود کو روکیں اور اپنا طرز زندگی تبدیل کر یں ۔ کسی بڑی بیماری کے لگنے کا انتظار نہ کریں جیسا کہ ذہنی دباوٗیا پھر دل کی بیماری ۔ اپنا طرزِ زندگی آج ہی بدلیں اور خدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں۔
جب آپ خدا کی رہنمائی کے مطابق زندگی گزاریں گے ، تو میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ آپ بھرپور اطمینان کا تجربہ کریں گے۔
یہ دُعا کریں۔
اے خداوند میری کمزوریوں کو مجھ پر آشکار کر دے، میں اپنے آپ کو تیرے حوالہ کرتا/کرتی ہوں۔آج ہی مجھے اپنا اطمینان اور تسلی بخش دےتاکہ میں اپنی زند گی میں شادمان ہوں اور آنے والے کئی سالوں تک تیری خدمت کرتا/کرتی رہوں ۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے میں مدد کرے گا۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu