YouVersion Logo
تلاش

ہر صبح خدا کی آواز سننانمونہ

ہر صبح خدا کی آواز سننا

1 دن 14 میں سے

خدا بہت سے طریقوں سے بات کرتا ہے

یہ جو میں ہوں [اکیلا] جو صادق القول ... ہوں۔ ( یسعیاہ ۶۳ : ۱ )

آج کی آیت میں، خدا اعلان کرتا ہے کہ وہ بات کرتا ہے، اورصداقت سے بات کرتا ہے۔ ہم ہمیشہ اعتماد کر سکتے ہیں کہ جو وہ کہتا ہے وہ صیح ہے۔ خدا بہت سے طریقوں سے بات کرتا ہے جن میں یہ طریقے شامل ہیں لیکن وہ ان تک محدود نہیں رہتا ؛ کلام خدا، فطرت، انسان، حالات، اطمینان، حکمت، مافوق الفطرت مداخلت، خواب، رویا اور’’دل کی شہادت‘‘دوسرے بہترالفاظ میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ دل کی گہرائی میں ’’جاننا‘‘۔ وہ جیسا کہ کلامِ مقدس میں بیان ہے ’’ہلکی، دبی ہوئی آواز‘‘میں بھی بات کرتا ہے اورمیرا اِیمان ہے کہ یہ دل کی شہادت کی طرف اشارہ ہے۔

خدا ضمیر کے ذریعے، ہماری خواہشات کے وسیلہ اور بآوازِ بلند بھی بات کرتا ہے، لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ جو بات بھی کرتا ہے وہ درست ہوتی ہے اوراس کے لکھے ہوئے کلام سے کبھی بھی منحرف نہیں ہوتی۔ ہم اکثر خدا کی بُلند آواز نہیں سنتے لیکن وہ اس طرح کلام کرتا ہے۔اپنی زندگی میں میں نے تین یا چار بار خدا کی آواز سُنی ہے۔ ان میں سے دو موقعوں پر میں سو رہی تھی اور اس نے میرا نام لے کرمجھے جگایا۔ میں نے صرف اپنا نام ’’جائیس‘‘ سنا لیکن میں جانتی ہوں کہ یہ خدا کی آواز تھی۔ اس نے مجھے یہ نہیں بتایا کہ وہ مجھ سے کیا چاہتا ہے لیکن میں فطرتی طور پر جانتی تھی کہ وہ مجھے کسی خاص کام کے لئے بلا رہا ہے۔ اگرچہ کئی سالوں تک مجھ پر یہ بات آشکارا نہیں ہوئی۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ خدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کی مدد کرے تاکہ اپنی آواز آپ تک پہنچانے کےلئےوہ جو بھی طریقہ استعمال کرے آپ اس کے ذریعے اس کی آواز سُن سکیں۔ وہ آپ سے پیار کرتا ہے؛ اور اس نے آپ کی زندگی کے لئے اچھے منصوبے بنا رکھیں ہیں اور وہ آپ سے ان کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہے۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:: خدا بہت سے طریقوں سے بات کرتا ہے؛ بس یہ بات یاد رکھیں ۔۔۔۔ وہ کبھی بھی کلامِ مقدس کی تردید نہیں کرے گا۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

ہر صبح خدا کی آواز سننا

خدا اور اسکے کلام پر گیان دھیان کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش آپکو حوصلہ ، قوت اور مدد فراہم کریگی کہ آپ خدا کے ساتھ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں۔ خدا کے ساتھ روزانہ وقت گزارنے کی تحریک آپکے اندر پروان چڑھے اور اسکے ساتھ جب خدا آپ کی دعأوں کا جواب دے تو اس کو بھی آپ سمجھنے کے قابل ہوجائیں۔

More

ہم اس منصوبہ کی فراہمی پر جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لئے ، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://tv.joycemeyer.org/urdu