ہر روز خُدا کی قربت میںنمونہ
معاف کرنے میں جلدی کریں
اورایکدوسرےپرمہرباناورنرمدِلہواورجسطرحخُدانےمسیحمیںتمہارےقصورمعافکئےہیںتمبھیایکدوسرےکےقصور (فوراًاورخوشیسے) معافکرو۔افسیوں 4 : 32
بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ ہم "فوراً اور خوشی" سے معاف کریں۔ ہم اس تعلق سے چاہے کیسا ہی محسوس کیوں نہ کریں لیکن یہ خُدا کا معیار ہے جو اُس نے ہمارے لئے ٹھہرایا ہے۔ ہمیں فوراً معاف کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
1 پطرس 5 : 5 کے مطابق ہمیں چاہیے کہ خُداوند یسوع مسیح کی خوبیوں کو اپنائیں اس کے معنی یہ ہیں کہ ہمیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ہم تحمل کریں گے، برداشت کریں گے، جلدی سے ناراض نہیں ہوں گے، غصہ کرنے میں دھیرے، معاف کرنے میں غنی اور رحم سے بھرے رہیں گے۔ میں "رحم" کی تعریف کچھ اِس طرح سے کرتی ہوں کہ جو سلوک میرے ساتھ کیا گیا ہے جس سے مجھے تکلیف پہنچی ہے میں غور سے دیکھوں کہ ایسا میرے ساتھ کیوں کیا گیا ہے۔ بہت دفعہ لوگ خود بھی یہ نہیں جانتے کہ جو کام وہ کررہے ہیں اس کے پیچھے وجہ کیا ہے۔ شاید وہ کسی تکلیف میں ہیں اور اپنے درد کی وجہ سے وہ انجانے میں کسی اور کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
خُدا معاف کرتا ہے! ہمیں رحم دِل اور معاف کرنے والا بننا ہے جیسا کہ خُدا مسیح یسوع میں ہماری خطاؤں کو بخشتا ہے۔ وہ نہ صرف ہماری خطاؤں کو دیکھتا ہے جو ہم سے سرزد ہوئی ہیں بلکہ وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ ہم نے ایسا کیوں کیا ہے۔ اوروہ رحیم اور تحمل کرنے والا ہے۔ دوسروں کو معاف کرنے کا فیصلہ ہمارا ہے۔ خُدا کسی کوبھی ایسا کرنے کے لئے مجبور نہیں کرے گا۔ اگر آپ کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تو بھی اِیمان رکھیں کہ خُدا کا طریقہ سب سے بہترین ہے۔ یہ قابلِ عمل ہے۔ خُدا ان چیزوں کو جنھیں ابلیس آپ کی بربادی کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے آپ کی بھلائی کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔
ہمیں اِس لئے معاف کرنا ہے تاکہ ابلیس حالات کو ہمارے برخلاف استعمال نہ کرسکے۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔
More
ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے جوائس میئر کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu/