YouVersion Logo
تلاش

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟نمونہ

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

7 دن 10 میں سے

مجھ میں مسیح کی عقل ہے

آپ تصور کریں کہ صرف ہدایات کو پڑھ کرتیرنا سیکھا جا سکتا ہے۔یقیناً یہ مضحکہ خیز ہوگا۔کیونکہ تیراکی صرف پانی میں چھلانگ لگا کر اور ڈوب کر ہی سیکھی جا سکتی ہے۔یہ بالکل ایسے ہی ہے۔جیسے مسیح کی عقل کے بغیر خُدا کو جاننے کی کوشش کریں۔

جب ہماری روحیں یسوع مسیح کے بغہیر مر چکی تھیں۔تو خُدا کے خیالات ، جو اُس نے یسوع مسیح اور اُس کے کلام یعنی بائبل مقدس کے ذریعے بتائے۔ہمارے لیے کومعنی نہیں رکھتے تھے۔ 1-کرنتھیوں 11:2 میں بیان ہے "کیونکہ انسانوں میں سے کون اِنسان کی باتیں جانتا ہے۔سِوا اِنسان کی اپنی روح کے جو اُس میں ہے ؟ اِسی طرح خُدا کے روح کے سوا کوئی خُدا کی باتیں نہیں جانتا"

جب ایک شخص گناہ سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہے۔توبہ کر کہ یسوع مسیح کی طرف رجوع کرتا ہے۔خُدا اُس شخص کو اپنی روح عطا کرتا ہے۔خُدا کا روح ہمارے اندر ہمارے ذہنوں کو کھولتا جب تک کہ ہم خُدا ہم عقل اور ہم ذہن نہ ہوں۔اُس وقت تک ہم یہ نہیں سمجھ نہیں سکتے کہ اُن لوگوں کو کیسے معاف کیا جاسے جنہوں نے ہمیں دُکھ اور تکلیف پہنچائی ہے۔جب ہم نے اُسے دیکھا ہی نہیں تو کیسے خُدا پر بھروسہ کر سکتے ہیں یا وہ کیسے ہمیں مسیح یسوع میں نیا مخلوق بنا سکتاہے۔

1-کرنتھیوں 10:2 میں ہم پڑھتے ہیں "لیکن ہم پر خُدا نے اُن کو روح وسیلہ سے ظاہر کیا کیونکہ روح سب باتیں بلکہ تہہ کی باتیں بھی جان لیتا ہے"روحانی سچائیوں کو صرف خُدا کی روح کے ذریعے ہی سمجھا جا سکتا ہے۔جو وہ ہمیں یسوع مسیح میں ہمیں آزادنہ طور پر پیش کرتا ہے۔

کوئی بھی انسان خُدا کے بارے میں سب کچھ نہیں سمجھ سکتا۔کیونکہ ہم ایک محدود مخلوق ہیں اور وہ لامحدود ہے۔لیکن جب ہم اُس کے خیالات کو پڑھتے ہیں اور بائبل مقدس میں سے اُس کے طریقوں کو جانتے ہیں ۔اور اُس کی باتوں کو مانتے اور اُن پر عمل کرتے آہستہ آہستہ اُسے جان سکتے ہیں۔مسیح کی روح اور اُس کی عقل کے ساتھ ہم خُدا کو ، دوسرے لوگوں اور خُود کو بھی خُدا کے نقطہ نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔

جب ایک قدیم عبرانی بادشاہ پر تیں غیر اقوام حملہ آور ہونے والی تھیں۔تو اُس نے دُعا کی "ہمین یہ معلوم نہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے لیکن ہماری نگاہیں تجھ پر لگی ہیں " جب ہم نہیں جانتے کپہ موجودہ صورت حال سے کیسے نمٹا جائے تو ہمیں تو ہمیں خُدا سے حکمت مانگنے کی ضرورت ہے۔تو وہ ہماری دُعا کا جواب دے گا کیونکہ اُس نے ہمیں اپنی عقل اور روح عطا کی ہے۔

جیسے ہم اپنے ایمان میں بڑھتے ہیں ۔تو خُدا ہمیں اور زیادہ یسوع جیسا بناتا جاتا ہےاور ہمیں کمال کی طرف لے جاتا ہے۔اگرچہ ہم زمین پر کھبی بھی کما ل تک نہیں پہنچ سکتے۔جب ہم خُدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو وہ ہمیں کامل کے طور پر دیکھے گا۔کیونکہ ہم نے اپنے گُناہوں کو دور کرنے کے لیے یسوع مسیح کی کامل قربانی پر بھروسہ کیا ہے۔

طِطس 5:3 میں درج ہے " تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خؤا کیے بلکہ اپنی رحمت کے مطابق نئی پیدائش کے غسل اور روح القدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسیلے سے۔"

اطلاق:خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کے ذہن سے منفی خیالات جن کے آپ جدوجہد کرہے ہیں دور کرئے۔۔ جن سے آپ اپنی زندگی میں نمٹ رہے ہیں۔

دِن 6دِن 8

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

فتح اور جدوجہد: خُدا جو کہتا ہے کیا وہ میرے پاس ہے؟

بطور کھلاڑی ایسی دُنیا میں رہتے ہیں ۔ دوسرے آپکی زندگی بارے میں بات کرتے ہیں ۔ دس دن کا منصوبہ آپکوسمجھنے میں مدد کرتا ہے ۔خُدا نے اپنے لے پالک بیٹا دیا۔ وہ اُمید ، سلامتی ، امن فراہم کرتا ہے ۔

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Athletes In Action کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://athletesinaction.org/struggle-and-triumph/