لینٹ مسیح کا صلیب تک کا سفرنمونہ
جیسا کہ آمد کا موسم ہمارے دلوں کو کرسمس کے لیے تیار کرتا ہے، لینٹ ہمیں مسیح کے جی اٹھنے کی اہمیت پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ لینٹ (لاطینی سے، جس کا مطلب چالیسواں ہے) راکھ کے بدھ سے ایسٹر سنڈے تک چالیس دن ہیں۔ ابتدائی مسیحیوں نے خُداوند یسوع مسیح کے صلیب تک سفر پر غور کرنے کے لیے اپنے اپنے معمولات کو چھوڑا۔۔ ۔۔۔۔کایہ پانچ روزہ منصوبہ ہمیںلینٹ کے لیےتیارہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ مطالعہ۔۔۔۔ ویب سائیٹ پردستیاب سات ہفتوں کے بائبلی مُطالعہ کا آغاز بھی ہے۔
یسوع نے خدا کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا۔ کیا وہ واقعیہے؟ یسوع مسیح کی انوکھی پیدایش ،زندگی، موت، اور پھر جی اُٹھنا پریشان کن اور حیرت انگیزہیں۔ کیا یسوع مسیح واقعی قبر سے جی اٹھے تھے؟ شاید مسیحیت کاتمامدارومدار اِسی ایک بات پر ہے۔ یسوع نےگناہوں کو معاف کیا، جو صرف خدا ہی کر سکتا ہے۔کیا اُ س نے یہ کِیا یا نہیں کِیا؟ کیوں کہ اِساکیلے کام کا وزن مزیدسوچنے اور ایمان لانے کیضمانت دیتا ہے۔
"پھر سردار کاہن نے اس سے کہا، 'میں زندہ خدا کے نام سے پُوچھتاہوں- ہمیں بتا کہ کیا تُو خدا کا بیٹا مسیح ہے؟'
یسوع نے جواب دیا، ’’تُوخُود کہتا ہے‘‘ (متی 26 : 63-64)
ان پانچ دنوں کے دوران، اپنے آپ کو خُداوند یسوع کے شاگردوں کے ساتھ گفتگو میں تلاش کریں۔ میز کے ارد گرد بیٹھ کر اُس کی باتیں سنیں۔ یسوع کے ساتھ آخری کھانا کھانے کا تصور کریں۔ زندگی بدل دینے والے اُس کے الفاظ سے سیکھیں۔ بائبل مُقدس میں سے زمین پر اس کے آخری ہفتے کے ایک اہم واقعے کا بغور مُطالعہ کریں ، حوالہ جات کی تشریح کریں اور اسے اپنی عملی زندگی میں لاگو کریں۔ جب آپ اُس کے بیان کردہ اِلفاظ کی قُدرتکو سمجھنا شروع کر دیں گے تو شُکر گزاری کا نیا احساس دِل میں پیدا ہوگا ۔
خُدا کا مُہیا کردہبرّہ ہمارے ساتھ ہے۔ اُس کا نام یسوع ہے۔ جیسا کہ آپ خود دریافت کر سکتے ہیں، اُس نے گناہ ، موتاورقبر پر فتح حاصل کی۔
ہالیلویاہ!
مسیح جی اُٹھا ہے!
جب آپ کلام پاک کو پڑھتے اور سمجھنے کے لیے دُعا مانگتے ہیں تو اِن سوالات پر غور کریں۔
اس حوالے میں آپ نے یسوع کے بارے میں کیا سیکھا؟
جو کاماُس نے کیا اُس میں کیا اہم ہے؟
آپ کو سب سے زیادہ دلچسپ کیا لگا؟
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
لینٹ ہمیں مسیح کے جی اٹھنے پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس پانچ روزہ YouVersion پلان کے اندر اپنے آپ کو یسوع کے شاگردوں کے ساتھ آخری کھانے پر بیٹھے ہوئے تصوّر کریں۔ اَب اُس کے اِلفاظ کی قُدرت کو سمجھنا شروع کریں۔
More
ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے NBS2GO کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.nbs2go.com/index.php/youversion-subscriber-welcome/