YouVersion Logo
تلاش

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمالنمونہ

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

2 دن 10 میں سے

تاریکی کے خلاف لڑائی

انجیل مقدس کا قصہ ۔ پاؤل اور سیلاس جیل میں "16:16- اعمال : 31"

ہم انسانوں کے خلاف نہیں لڑتے بلکہ شیطان اور اس کے تاریک اصولوں کے خلاف لڑتے ہیں ۔ شیطان غلط فہمیاں پیدا کرنا پسند کرتا ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے کو تکلیف دینے کے لیے استعمال کرسکتا ہے لیکن ہمیں لازمی طور یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ہماری لڑائی ہمیشہ اس کے خلاف ہے ! ہماری دنیا ایک گری ہوئی جگہ ہے اور بطور انسان ہم اکثر و بیشتر ایک دو سرے کے خلاف گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں ۔

لیکن ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف نہ لڑیں کیوں کہ یہ چیز دشمن کے نرغے میں آجانے کے مترادف ہوگی ۔ خداوند ہر ایک سے محبت کرتا ہے اگرچہ ہم سے غلطیاں سرزد ہوتی ہیں ۔ ہم خداوند کی طرف سے ہماری زندگیوں پر اس کے رحم وکرم پر اس کے شکر گزار ہیں باوجویکہ ہم سے غلطیاں سرزد ہوتی ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی دوسروں پر رحم کرنا چاہیئے ۔ بعض اوقات دشمن ہماری باتوں یا کاموں کو گھماتا /تروڑ مروڑ کرپیش کرتا ہے تاکہ ہم ایک دوسرے پر بہت زیادہ غصہ کریں تاہم خداوند ہر ایک سے محبت کرتا ہے لہٰذا ہمیں بھی کرن ی چاہیئے ۔ انجیل مقدس کے باب کتاب الاعمال میں سے آج کے قصہ میں پاؤل اور سیلس جیل میں ڈال دیے جاتے ہیں۔ نگہبان ان پر ظلم کرتے ہیں اگرچہ ان دونوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہوتا۔ تاہم جب خداوند انہیں نکلنے کا راستہ دیتا ہے تو وہ نگہبانوں (گارڈز) سے بدلہ نہیں لیتے بلکہ ان پر رحم کرتےہیں جس کے نتیجے میں نگہبان اور اس کا پورا خاندان خداوند کی طرف رجوع کرتا ہے ! پاؤل اور سیلس نگہبان پر الزام عائد کرسکتے تھے کہ اس نے ان کے خلاف بُرا فعل سرانجام دیا لیکن اس کی بجائے ا نہوں نے یاد رکھا کہ ان کی لڑائی لوگوں کے خلاف نہیں بلکہ شیطان کے خلاف ہے ۔

خداوندکا حفاظتی لباس زیب تن کرتے ہوئے ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ ہم نے انسانوں کے خلاف نہیں بلکہ روحانی تاریکی کے خلاف لڑائ ی کرنی ہے !

سوالات

1.ان الفاظ کا کیا مطلب ہے ؟ "طاقتیں ، صاحب اقتدار اور طاقتیں جو اس تاریکی کی دنیا پر غلبہ رکھتی ہیں اور برائی کی روحانیطاقتیں "۔ ایفیسینز 6:12

2.اس چیز کی کون سی مثالیں ہیں کہ جب ہم نے تاریکی کی دنیا کے خلاف لڑنے کی بجائے انسانوں سے لڑائی کی ؟

3.خدواند کیوں چاہتا ہے کہ ہم اس کے حفاظتی لباس کے بارے میں جانیں ؟

4.جیل میں ڈالے جانے سے پہلے ایسا کیا دردناک واقعہ تھا جو پاؤل اور سیلس کو پیش آیا؟

5.جیلر کے سوال کا کیا جواب تھا ؟ محفوظ رہنے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

خدا کی بکتر - رسولوں کے اعمال

آرمر آف گاڈ (Armor of God) کو زیب تن کرنا کوئی عبادتی رسم نہیں ہے جِسے ہر صبح کیا جائے بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے جسے ہم اپنی جوانی میں شروع کرسکتے ہیں۔ کرِسٹی کراؤس (Kristi Krauss) کی طرف سے تحریر کیا گیا پڑھنے کا یہ منصوبہ کتابِ اعمال (Book of Acts) میں سے ہِیروز کا جائزہ لیتی ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم "Equip & Grow کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.childrenareimportant.com/urdu/armor/