1
یسعیاہ 2:11-3
ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن
رب کا روح اُس پر ٹھہرے گا یعنی حکمت اور سمجھ کا روح، مشورت اور قوت کا روح، عرفان اور رب کے خوف کا روح۔ رب کا خوف اُسے عزیز ہو گا۔ نہ وہ دکھاوے کی بنا پر فیصلہ کرے گا، نہ سنی سنائی باتوں کی بنا پر فتویٰ دے گا
موازنہ
تلاش یسعیاہ 11:2-3
2
یسعیاہ 1:11
یسّی کے مُڈھ میں سے کونپل پھوٹ نکلے گی، اور اُس کی بچی ہوئی جڑوں سے شاخ نکل کر پھل لائے گی۔
تلاش یسعیاہ 11:1
3
یسعیاہ 4:11
بلکہ انصاف سے بےبسوں کی عدالت کرے گا اور غیرجانب داری سے ملک کے مصیبت زدوں کا فیصلہ کرے گا۔ اپنے کلام کی لاٹھی سے وہ زمین کو مارے گا اور اپنے منہ کی پھونک سے بےدین کو ہلاک کرے گا۔
تلاش یسعیاہ 11:4
4
یسعیاہ 5:11
وہ راست بازی کے پٹکے اور وفاداری کے زیرجامے سے ملبّس رہے گا۔
تلاش یسعیاہ 11:5
5
یسعیاہ 9:11
میرے تمام مُقدّس پہاڑ پر نہ غلط اور نہ تباہ کن کام کیا جائے گا۔ کیونکہ ملک رب کے عرفان سے یوں معمور ہو گا جس طرح سمندر پانی سے بھرا رہتا ہے۔
تلاش یسعیاہ 11:9
6
یسعیاہ 6:11
بھیڑیا اُس وقت بھیڑ کے بچے کے پاس ٹھہرے گا، اور چیتا بھیڑ کے بچے کے پاس آرام کرے گا۔ بچھڑا، جوان شیرببر اور موٹا تازہ بَیل مل کر رہیں گے، اور چھوٹا لڑکا اُنہیں ہانک کر سنبھالے گا۔
تلاش یسعیاہ 11:6
7
یسعیاہ 10:11
اُس دن یسّی کی جڑ سے پھوٹی ہوئی کونپل اُمّتوں کے لئے جھنڈا ہو گا۔ قومیں اُس کی طالب ہوں گی، اور اُس کی سکونت گاہ جلالی ہو گی۔
تلاش یسعیاہ 11:10
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos