اَور خُدا پَولُسؔ کے ذریعہ بَڑے بَڑے معجزے دکھاتے تھے۔ یہاں تک کہ جَب اَیسے رُومال اَور پٹکے بھی جنہیں پَولُسؔ ہاتھ لگاتے تھے، بیِماروں پر ڈالے جاتے تھے تو وہ اَپنی بیماریوں سے شفا پاتے تھے اَور اگر اُن میں بَدرُوحیں ہوتی تھیں تو وہ بھی نِکل جاتی تھیں۔