یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَیسے دِن آ رہے ہیں،
جَب ہل جوتنے والا فصل کاٹنے والے سے
اَور انگور روندنے والا، پَودا لگانے والے سے آگے نکل جائے گا۔
اَور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی
اَور ساری پہاڑیوں سے بہہ جائے گا۔
اَور مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لَوٹا لاؤں گا۔