1
عِبرانیوں 25:10
اُردو ہم عصر ترجُمہ
باہم جمع ہونا نہ چھوڑیں جَیسا بعض لوگوں کی جمع نہ ہونے کی عادت بَن گئی ہے، بَلکہ ہم ایک دُوسرے کو نصیحت کریں۔ خاص کر یہ بات مدِّ نظِر رکھ کر کہ خُداوؔند کی دوبارہ آمد کے دِن نَزدیک ہیں۔
موازنہ
تلاش عِبرانیوں 10:25
2
عِبرانیوں 24:10
اَور ہم اِس بات پر غور کریں کہ کیسے ہم ایک دُوسرے کو مَحَبّت اَور نیک کام کرنے کے لیٔے ترغِیب دے سکتے ہیں،
تلاش عِبرانیوں 10:24
3
عِبرانیوں 23:10
اَور اَپنی اُمّید کے اقرار کو مضبُوطی سے تھامے رہیں کیونکہ جِس نے وعدہ کیا ہے وہ سچّا ہے۔
تلاش عِبرانیوں 10:23
4
عِبرانیوں 36:10
چنانچہ تُمہیں اِس وقت بَڑے صبر سے کام لیناہے تاکہ تُم خُدا کی مرضی پُوری کرکے وعدہ کی ہویٔی چیز حاصل کرو۔
تلاش عِبرانیوں 10:36
5
عِبرانیوں 22:10
تو آؤ! ہم سچّے دل اَور پُورے ایمان کے ساتھ، اَپنے مُجرم ٹھہرانے والے ضمیر سے پاک ہونے کے لیٔے اَپنے دل کو اُن کے خُون کے چھِینٹوں سے اَور اَپنے بَدن کو مُقدّس پانی سے صَاف کرکے خُدا کے حُضُور آئیں۔
تلاش عِبرانیوں 10:22
6
عِبرانیوں 35:10
پس ہِمّت مت ہارو کیونکہ اِس کا اجر بڑا ہے۔
تلاش عِبرانیوں 10:35
7
عِبرانیوں 26:10-27
کیونکہ اگر ہم حق کی پہچان حاصل کرنے کے بعد بھی جان بوجھ کر گُناہ کریں تو گُناہوں کی کویٔی اَور قُربانی باقی نہیں رہی۔ ہاں صِرف روز عدالت کی خَوفناک اَور غضبناک آتش باقی رہے گی جو خُدا کے مُخالفوں کو جَلا کر خاک کر دے گی۔
تلاش عِبرانیوں 10:26-27
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos