1
یَشعیاہ 10:35
اُردو ہم عصر ترجُمہ
اَور وہ جِن کا یَاہوِہ نے فدیہ دیا ہے لَوٹیں گے۔ اَور گاتے ہُوئے صِیّونؔ میں داخل ہوں گے؛ اَبدی خُوشی اُن کے سَر کا تاج ہوگی۔ وہ خُوشی اَور شادمانی پائیں گے، اَور غم و آہ کافُور ہو جایٔیں گے۔
موازنہ
تلاش یَشعیاہ 35:10
2
یَشعیاہ 3:35-4
کمزور ہاتھوں کو تقویّت دو، ناتواں گھٹنوں کو مضبُوط کرو؛ خوفزدہ دِلوں سے کہہ دو، ”ہمّت سے کام لو، ڈرو نہیں تمہارا خُدا آئے گا، وہ بدلہ لینے کے لیٔے؛ جزا اَور سزا لے کر، تُمہیں نَجات دینے آئے گا۔“
تلاش یَشعیاہ 35:3-4
3
یَشعیاہ 8:35
وہاں ایک شاہراہ ہوگی؛ جو مُقدّس راہ کہلائے گی۔ کویٔی ناپاک اُس سے گزر نہ پایٔےگا؛ وہ صِرف راست رَو لوگوں ہی کے لیٔے ہوگی۔ احمق لوگ بھی اُس سے گزر نہ پائیں گے۔
تلاش یَشعیاہ 35:8
4
یَشعیاہ 5:35
تَب اَندھوں کی آنکھیں کھولی جایٔیں گی اَور بہروں کے کان کھولے جایٔیں گے۔
تلاش یَشعیاہ 35:5
5
یَشعیاہ 6:35
تَب لنگڑے ہِرن کی مانند چوکڑیاں بھریں گے، اَور گُونگے کی زبان خُوشی سے گائے گی۔ بیابان میں پانی کے چشمے پھوٹ نکلیں گے اَور صحرا میں ندیاں بہنے لگیں گی۔
تلاش یَشعیاہ 35:6
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos