میں بنجر زمین میں
دیودار اَور کیکر اَور مہندی اَور زَیتُون کے درخت اُگاؤں گا۔
اَور صحرا میں چیڑ
اَور سَرو اَور صنوبر اِکٹھّے لگاؤں گا،
تاکہ لوگ دیکھیں اَور جانیں،
غور کریں اَور سمجھیں،
کہ یہ یَاہوِہ کے ہاتھ کا کام ہے،
اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا اِنتظام ہے۔