کس نے سمُندر کو چُلُّو سے ناپا ہے،
اَور آسمان کی پیمائش بالشت سے کی ہے؟
کس نے زمین کی مٹّی کو پیمانہ میں بھرا،
یا پہاڑوں کو پلڑوں میں
اَور ٹیلوں کو ترازو میں تَولا؟
یَاہوِہ کے رُوح کو کس نے جانا
یا اُس کا مُشیر بَن کر اُسے ہدایت دی؟
یَاہوِہ نے کس سے مشورہ کیا،
اَور کس نے اُسے سیدھی راہ بتایٔی؟
وہ کون تھا جِس نے اُسے علم سِکھایا
اَور فہم کی راہ بتائی؟