یَاہوِہ۔ تیرا نَجات دِہندہ،
اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں:
”میں یَاہوِہ تیرا خُدا ہُوں،
جو تُجھے اَیسی تعلیم دیتاہے جو تیرے حق میں مفید ہے،
اَور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہے اُس پر لے چلتا ہے۔
کاش کہ تُونے میرے اَحکام پر دھیان دیا ہوتا،
تو تُجھے ندی کی مانند تسلّی ملتی،
اَور تیری راستبازی سمُندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔