یقیناً یَاہوِہ صِیّونؔ کو تسلّی دے گا
اَور اُس کے تمام بنجر زمینوں پر نظرِ عنایت کرےگا؛
اَور اُس کے صحراؤں کو عدنؔ کی مانند
اَور اُس کے بنجر علاقہ کو یَاہوِہ عدنؔ کی مانند کر دے گا۔
اُس میں خُوشی اَور خُرّمی،
اَور شُکر گزاری اَور گانے کی آواز پائی جائے گی۔