جِس طرح بہت سے لوگ اُسے دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے
کیونکہ اُس کی شکل و صورت بگڑ کر بالاتر ہو گئی
اَور اُس کی شکل اِنسانی مُشابَہت سِی نہ رہ گئی تھی
اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی،
اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔
کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی،
اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔