اِس لیٔے میں اُسے عظیم لوگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گا،
اَور وہ زور آوروں کے ساتھ لُوٹ کا مال بانٹ لے گا،
کیونکہ اُس نے اَپنی جان موت کے لیٔے اُنڈیل دی،
اَور وہ بدکاروں کے ساتھ شُمار کیا گیا۔
کیونکہ اُس نے بہُتوں کے گُناہ اُٹھا لیٔے،
اَور بدکاروں کے لئے شفاعت کی۔