یَشعیاہ 52
52
1اَے صِیّونؔ، جاگو، جاگو،
اَور طاقت کے لباس کو پہن لو۔
اَے مُقدّس شہر، یروشلیمؔ،
اَپنا شان و شوکت کے لباس کو پہن لے۔
نامختون اَور ناپاک لوگ
پھر کبھی تُجھ میں داخل نہ ہوں گے۔
2اَے یروشلیمؔ
اَپنے اُوپر سے گَرد جھاڑ دے؛
اُٹھ اَور تخت نشین ہو
اَے صِیّونؔ کی اسیر بیٹی
اَپنے گلے کے طوق کھول کر اَپنے آپ کو آزاد کر لے۔
3کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”تُم مُفت بیچے گیٔے تھے،
اَور بغیر زَر ہی رِہا کئے جاؤگے۔“
4کیونکہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں:
”اِبتدا میں میرے لوگ مِصر میں رہنے گیٔے؛
کچھ دِن پہلے اشُوریوں نے اُن پر ظُلم ڈھائے۔
5”اَور اَب یہاں میرے پاس کیا ہے؟“
پس یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”کیونکہ میرے لوگ بلاوجہ لے جائے گیٔے،
اَورجو اُن پر حُکومت کرتے ہیں وہ اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔“
یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
”اَور دِن بھر
میرے نام پر مُتواتر کُفر بکا جاتا ہے۔
6اِس لیٔے میرے لوگ میرا نام جانیں گے؛
اِس لیٔے اُس دِن وہ جانیں گے
کہ وہ میں ہی ہُوں جِس نے یہ پیشن گوئی کی تھی،
ہاں وہ میں ہی ہُوں۔“
7پہاڑوں پر اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں
جو خُوشخبری لاتے ہیں،
اَور سلامتی کی مُنادی کرتے ہیں،
اَور اَچھّی خبر لاتے ہیں،
اَور نَجات کا اعلان کرتے ہیں،
اَور صِیّونؔ سے کہتے ہیں،
”کہ تمہارا خُدا حُکمرانی کرتا ہے!“
8سُن، تیرے پہرےدار اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں؛
اَور اِکٹھّے خُوشی سے للکارتے ہیں۔
جَب یَاہوِہ صِیّونؔ واپس آئے گے،
وہ اُسے اَپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
9اَے یروشلیمؔ کے ویرانو،
سَب مِل کر خُوشی کے نغمہ گاؤ،
کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی دی،
اُنہُوں نے یروشلیمؔ کا فدیہ دیا۔
10یَاہوِہ تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنے
اَپنا مُقدّس بازو برہنہ کرے گے،
اَور زمین کی اِنتہا تک تمام لوگ
ہمارے خُدا کی نَجات دیکھ لیں گے۔
11یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ظروف اُٹھانے والو،
چلے جاؤ، چلے جاؤ، وہاں سے باہر نکل آؤ!
جو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ!
وہاں سے نکل آؤ اَور پاک ہو جاؤ۔
12لیکن تُم جلدی سے نہ نکلوگے
نہ تیزی سے بھاگوگے؛
کیونکہ یَاہوِہ تمہارے آگے آگے چلے گے،
اَور اِسرائیل کا خُدا پیچھے سے تمہاری حِفاظت کرےگا۔
خادِم کی اَذیّت اَور اُس کا جلال
13دیکھو، میرا خادِم حِکمت سے کام لے گا؛
وہ سرفراز ہوں گے، اُوپر اُٹھایا جائے گا اَور بڑا عروج پایٔےگا۔
14جِس طرح بہت سے لوگ اُسے دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے
کیونکہ اُس کی شکل و صورت بگڑ کر بالاتر ہو گئی
اَور اُس کی شکل اِنسانی مُشابَہت سِی نہ رہ گئی تھی
15اُسی طرح بہت سِی قومیں اُسے دیکھ کر تعجُّب کریں گی،
اَور بادشاہ اُس کی وجہ سے اَپنا مُنہ بند کریں گے۔
کیونکہ وہ اَیسی بات دیکھیں گے جنہیں اُس کی خبر تک نہیں پہُنچی،
اَور اَیسی خبر اُن کی سمجھ میں آئے گی جنہیں اُنہُوں نے ابھی سُنا تک نہیں۔
موجودہ انتخاب:
یَشعیاہ 52: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.