1
زبُور 2:91
اُردو ہم عصر ترجُمہ
میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: ”وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں، وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔“
موازنہ
تلاش زبُور 91:2
2
زبُور 1:91
جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے، وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔
تلاش زبُور 91:1
3
زبُور 15:91
وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛ میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا، میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔
تلاش زبُور 91:15
4
زبُور 11:91
کیونکہ وہ اَپنے فرشتوں کو تمہارے متعلّق حُکم دیں گے کہ وہ آپ کی سَب راہوں میں آپ کی خُوب حِفاظت کریں؛
تلاش زبُور 91:11
5
زبُور 4:91
وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے، اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛ اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔
تلاش زبُور 91:4
6
زبُور 9:91-10
اگر تُم، ”خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو، یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔“ تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی، اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔
تلاش زبُور 91:9-10
7
زبُور 3:91
یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔
تلاش زبُور 91:3
8
زبُور 7:91
تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے، اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار، لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔
تلاش زبُور 91:7
9
زبُور 5:91-6
تُم نہ رات کی ہیبت سے ڈروگے، اَور نہ دِن کو چلنے والے تیر سے، نہ اُس وَبا سے جو تاریکی میں پھیلتی ہے، اَور نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے۔
تلاش زبُور 91:5-6
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos