YouVersion Logo
تلاش

زبُور 91

91
زبُور 91
1جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،
وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔
2میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: ”وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،
وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔“
3یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے
اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔
4وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے،
اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛
اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔
5تُم نہ رات کی ہیبت سے ڈروگے،
اَور نہ دِن کو چلنے والے تیر سے،
6نہ اُس وَبا سے جو تاریکی میں پھیلتی ہے،
اَور نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے۔
7تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے،
اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار،
لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔
8تُم محض اَپنی آنکھوں سے اُنہیں دیکھوگے
اَور بدکار لوگوں کا اَنجام تمہارے سامنے ہوگا۔
9اگر تُم، ”خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو،
یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔“
10تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی،
اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔
11کیونکہ وہ اَپنے فرشتوں کو تمہارے متعلّق حُکم دیں گے
کہ وہ آپ کی سَب راہوں میں آپ کی خُوب حِفاظت کریں؛
12وہ فرشتے آپ کو اَپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے،
تاکہ آپ کے پاؤں کو کسی پتّھر سے ٹھیس نہ لگنے پایٔے۔#91‏:12 عِبر 4‏:6؛ لُوق 4‏:10‏‑11؛ عِبر 1‏:14‏
13تُم شیرببر اَور ناگ کو روندوگے؛
اَور جَوان شیر اَور اَژدہے کو پامال کروگے۔
14یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُسے مُجھ سے مَحَبّت ہے،“
اِس لیٔے، ”مَیں اُسے چُھڑاؤں گا؛
میں اُس کی حِفاظت کروں گا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے۔
15وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛
میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا،
میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔
16میں اُسے عمر کی درازی سے آسُودہ کروں گا
اَور اَپنی نَجات اُسے دِکھاؤں گا۔“

موجودہ انتخاب:

زبُور 91: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in