YouVersion Logo
تلاش

زبُور 92

92
زبُور 92
ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔ سَبت کے دِن پر مَبنی۔
1یَاہوِہ کی سِتائش کرنا
اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،
2صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا
اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،
3دس تار والے بربط کے ساز پر
اَور سِتار کے خُوش آہنگ نغموں کے ساتھ اِظہار کرنا کیا ہی بھلا ہے۔
4کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے کارناموں سے مُجھے خُوش کرتے ہیں؛
اَور آپ کے ہاتھوں کی کاریگری کے باعث میں خُوشی سے گاتا ہُوں۔
5اَے یَاہوِہ، آپ کے کارنامے کس قدر عظیم ہیں،
اَور آپ کے خیالات کس قدر عمیق ہیں!
6بے حس اِنسان نہیں جانتے،
اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،
7حالانکہ بدکار لوگ گھاس کی مانند اُگ آتے ہیں
اَور سَب بد کِردار پھلتے پھُولتے ہیں،
تو بھی وہ ہمیشہ کے لیٔے تباہ کر دئیے جایٔیں گے۔
8لیکن اَے یَاہوِہ، آپ ابدُالآباد سرفراز رہیں گے۔
9لیکن اَے یَاہوِہ، دیکھیں! آپ کے دُشمن،
ہاں، آپ کے دُشمن یقیناً فنا ہوں گے؛
سَب بد کِردار پراگندہ کر دئیے جایٔیں گے۔
10آپ نے میرا سینگ#92‏:10 میرا سینگ آپ نے مُجھے جنگلی بیل کی طرح مضبُوط بنایا ہے۔ جنگلی سانڈ کے سینگ کی مانند بُلند کیا ہے؛
اَور مُجھے بڑے خالص تیل سے مَسح کیا ہے۔
11میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھی ہے؛
اَور میرے کانوں نے میرے بدکار مُخالفوں کی پسپائی سُن لی ہے۔
12راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے،
اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛
13جو یَاہوِہ کے گھر میں لگائے گیٔے ہیں،
وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔
14وہ بڑی عمر میں بھی پھل لائیں گے،
اَور تروتازہ اَور سرسبز رہیں گے،
15اَور ظاہر کریں گے کہ، ”یَاہوِہ راست ہیں؛
وہ میری چٹّان ہیں، اَور اُن میں ناراستی نہیں۔“

موجودہ انتخاب:

زبُور 92: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in