YouVersion Logo
تلاش

2 تواریخ 13

13
شاہِ یہُودیؔہ ابیّاہؔ
1یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے دَورِ حُکومت کے اٹھّارہویں سال میں ابیّاہؔ یہُودیؔہ کا بادشاہ بنا۔ 2اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین سال سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام میکایاہؔ#13‏:2 میکایاہؔ یعنی معکہؔ تھا جو گِبعہؔ کے باشِندے اوری ایل کی بیٹی تھی۔
اَور ابیّاہؔ اَور یرُبعامؔ کے درمیان جنگ ہُوئی۔ 3اَور ابیّاہؔ چار لاکھ جنگجو مَردوں کے لشکر کے ساتھ میدان میں اُترا اَور یرُبعامؔ نے اُس کے خِلاف آٹھ لاکھ کے لشکر کے ساتھ صف آرائی کی۔
4اَور ابیّاہؔ صمریمؔ کے پہاڑ پرجو اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں ہے کھڑا ہوکر کہنے لگا، ”اَے یرُبعامؔ اَور سَب اِسرائیلیوں، میری بات سُنو! 5کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے اِسرائیل کی سلطنت نمک کے عہد کے ساتھ ہمیشہ کے لیٔے داویؔد اَور اُس کے بیٹوں کو دی ہے؟ 6تاہم یرُبعامؔ بِن نباطؔ نے جو شُلومونؔ بِن داویؔد کا ایک اہلکار تھا، اَپنے آقا کے خِلاف بغاوت کی۔ 7کچھ نکمّے اَور بد ذات لوگ اُس کے گِرد جمع ہو گئے اَور اُنہُوں نے رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ کی اُس وقت مُخالفت کی جَب کہ وہ ابھی نوجوان تھا، کمزور دِل والا تھا اَور اُس میں اُن کا مُقابلہ کرنے کی طاقت بھی نہ تھی۔
8”اَور اَب تمہارا منصُوبہ یہ ہے کہ یَاہوِہ کی بادشاہی کا جو داویؔد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو۔ مان لیا کہ تمہارا لشکرِ جبّار ہے اَور تمہارے پاس وہ سُنہرے بچھڑے بھی ہیں جنہیں یرُبعامؔ نے بنایا کہ تمہارے معبُود ہوں۔ 9لیکن کیا تُم نے اَہرونؔ کے بیٹوں اَور لیویوں کو جو یَاہوِہ کے کاہِنؔ تھے نکال نہیں دیا تھا اَور دیگر ممالک کی اَقوام کی طرح اَپنے لیٔے کاہِنؔ مُقرّر نہیں کئے تھے؟ جو کویٔی بھی اَپنی تقدیس کرنے کے لیٔے ایک بچھڑا اَور سات مینڈھے لے کر آیا اُن معبُودوں کا کاہِنؔ بنا دیا گیا جو حقیقت میں معبُود نہیں تھے۔
10”لیکن جہاں تک ہمارا تعلّق ہے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہیں اَور ہم نے اُنہیں ترک نہیں کیا۔ اَور وہ کاہِنؔ جو یَاہوِہ کی خدمت کرتے ہیں اَہرونؔ کے بیٹے ہیں اَور لیوی اُن کے مددگار ہیں۔ 11ہر صُبح اَور شام وہ یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذریں گذرانتے اَور خُوشبودار بخُور جَلاتے ہیں اَور وہ دستور کے مُطابق پاک میز پر نذر کی روٹیاں رکھتے اَور ہر شام سونے کے چراغدان پر چراغوں کو رَوشن کرتے ہیں کیونکہ ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مرضی کے مُطابق عَمل کر رہے ہیں۔ لیکن تُم نے اُنہیں ترک کر دیا ہے۔ 12خُدا ہمارے ساتھ ہیں، وہ ہمارے رہنما ہیں اَور اُن کے کاہِنؔ نرسنگے لیٔے ہُوئے ہیں۔ وہ اَپنے سینے پھُلا کر زور سے اُنہیں پھُونکیں گے۔ اَے بنی اِسرائیل یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا سے مت لڑو کیونکہ تُم کامیاب نہ ہو پاؤگے۔“
13لیکن یرُبعامؔ نے اَپنی فَوج کو اُن کے عقب میں کمین گاہ میں بھیج دیا تاکہ جَب بنی یہُوداہؔ اُس کے سامنے آئے تو وہ پیچھے سے گھات لگا کر حملہ کر دے۔ 14جَب بنی یہُوداہؔ نے مُڑ کر نگاہ کی تو دیکھا کہ اُن پر آگے اَور پیچھے دونوں طرف سے حملہ ہو رہاہے تَب اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی۔ کاہِنوں نے اَپنے نرسنگے پھُونکے۔ 15تَب یہُوداہؔ کے مَردوں نے جنگ کا نعرہ مارا اَور اُن کے جنگی نعرہ کی آواز پر خُدا نے ابیّاہؔ اَور یہُوداہؔ کے آگے یرُبعامؔ اَور تمام اِسرائیل کو شِکست فاش دی۔ 16اَور اِسرائیلی یہُوداہؔ کے آگے سے بھاگ کھڑے ہُوئے اَور یَاہوِہ نے اُنہیں یہُوداہؔ کے ہاتھ میں کر دیا۔ 17اَور ابیّاہؔ اَور اُس کے لشکر نے اُنہیں زبردست جانی نُقصان پہُنچایا اَور اِسرائیل کے پانچ لاکھ آدمی میدانِ جنگ میں ڈھیر ہو گئے۔ 18یُوں اِسرائیلی اُس وقت مغلُوب ہُوئے اَور یہُوداہؔ کے لوگ فتح مند ہُوئے کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا پر اِعتماد کیا تھا۔
19ابیّاہؔ نے یرُبعامؔ کا تعاقب کیا اَور اُس سے بیت ایل، یشانہؔ اَور عِفرونؔ کے شہر اُن کے گِردونواح کے دیہات سمیت اَپنے اِختیار میں کرلئے۔ 20اَور ابیّاہؔ کے دَورِ حُکومت میں یرُبعامؔ دوبارہ سے خُود کو طاقتور نہ کر سَکا اَور یَاہوِہ نے اُسے مارا اَور وہ مَر گیا۔
21لیکن ابیّاہؔ کی طاقت بڑھتی چلی گئی اَور اُس نے چودہ عورتوں سے شادی کی جِن سے بائیس بیٹے اَور سولہ بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔
22اَور ابیّاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے کارنامے اَور اقوال وغیرہ عِدّوؔ نبی کی کِتاب میں مندرج ہیں۔

موجودہ انتخاب:

2 تواریخ 13: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in