YouVersion Logo
تلاش

عامُوسؔ 3

3
بنی اِسرائیل کے خِلاف گواہوں کا بُلایا جانا
1اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا یہ کلام سُنو اِس پُورے خاندان کے خِلاف جسے مَیں مِصر سے باہر نکال کر لایا:
2”دُنیا کے سَب گھرانوں میں سے
مَیں نے صِرف تُمہیں مُنتخب کیا ہے؛
اِس لیٔے مَیں تُمہیں تمہارے سارے
گُناہوں کی سزا دُوں گا۔“
3کیا یہ ممکن ہے کہ بغیر آپسی رضامندی کے
دو شخص ایک ساتھ چل سکتے ہیں؟
4کیا شیر بغیر شِکار پائے
جنگل میں گرجتا ہے؟
اگر شیر نے کچھ شِکار نہ کیا ہو
تو کیا وہ اَپنی ماند میں غُرّا سَکتا ہے؟
5اگر جال نہ لگایا گیا ہو
تو کیا پرندہ اُس میں پھنس سکتا ہے؟
کیا پھندا جَب تک کہ اُس میں کچھ پھنسا نہ ہو
زمین پر سے اُچھل سَکتا ہے؟
6جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے،
تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟
کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی
کسی شہر پر آفت آتی ہے۔
7یقیناً، یَاہوِہ قادر اَپنے خادِم نبیوں پر
اَپنا منصُوبہ ظاہر کئے بغیر
کچھ بھی نہیں کرتے۔
8جَب شیر گرجتا ہے۔
تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟
یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔
تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟
9اشدُودؔ کے شاہی محلوں
اَور مِصر کے شاہی محلوں میں مُنادی کرو
سَب کوہِ سامریہؔ پر جمع ہو جاؤ؛
اَور دیکھو اُس میں کیسا ہنگامہ
اَور اُس کے لوگوں کے درمیان کیسا ظُلم ہے۔
10یَاہوِہ فرماتے ہیں: جو لوگ اَپنے شاہی محلوں میں لُوٹ مار کرتے ہیں
اَور مالِ غنیمت جمع کرتے ہیں،
وہ نیکی کرنا جانتے ہی نہیں۔
11چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں،
ایک دُشمن تمہارے مُلک کا محاصرہ کرےگا؛
وہ تمہارے شاہی قلعوں کو ڈھا دے گا،
اَور تمہارے شاہی محلوں کو لُوٹ لے گا۔
12یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی،
شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے،
اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں،
اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ
اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔
13یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں، سُنو اَور یعقوب کے گھرانے کے خِلاف گواہی دو۔
14جِس دِن مَیں بنی اِسرائیل کو اُس کے گُناہوں کی سزا دُوں گا،
تو مَیں بیت ایل کے مذبحوں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛
اَور مذبح کے سینگ کاٹ کر
زمین پر گرا دئیے جایٔیں گے۔
15یَاہوِہ اعلان فرماتے ہیں،
مَیں سردیوں اَور گرمیوں کے
رِہائشی گھروں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛
اَور ہاتھی دانت سے سجائے ہُوئے گھر ویران کر دئیے جایٔیں گے،
اَور محلوں کو گرا دیا جائے گا۔

موجودہ انتخاب:

عامُوسؔ 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in