YouVersion Logo
تلاش

عامُوسؔ 4

4
بنی اِسرائیل کا خُدا کی طرف رُجُوع نہ ہونا
1اَے باشانؔ کی گایوں، ”تُم یہ کلام سُنو! تُم جو کوہِ سامریہؔ پر رہتی ہو،
اَے عورتوں تُم جو غریبوں کو ستاتی ہو اَور ضروُرت مندوں کو کُچلتی ہو
اَور اَپنے شوہروں سے کہتی ہو کہ ہماری مَے نوشی کے لیٔے کچھ لاؤ!“
2یَاہوِہ قادر اَپنی پاکیزگی کی قَسم کھا کر فرماتے ہیں
دیکھو، مُستقبِل میں تُم پر اَیسے دِن ضروُر آنے والے ہیں،
جَب تمہاری ناک میں کانٹا پھنسا کر لے جایا جائے گا،
اَور تمہاری اَولادوں کو مچھلی پکڑنے والے کانٹے میں پھنسا کر لے جایا جائے گا۔
3یَاہوِہ فرماتے ہیں،
تُم مَیں سے ہر ایک دیوار کی دراڑوں سے ہوکر
سیدھے باہر فرار ہو جاؤگے
اَور تُمہیں حرمُونؔ کی طرف پھینک دیا جائے گا۔
4بیت ایل میں جاؤ اَور گُناہ کرو؛
گِلگالؔ میں جا کر اَور زِیادہ گُناہ کرو۔
ہر صُبح کو اَپنی قُربانیاں،
اَور ہر تیسرے روز اَپنی دہ یکی لاؤ۔
5یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں،
خمیری روٹی کے شُکر گُزاری کی نذر آگ میں گذرانو
اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں پر فخر کرو،
اَور اَے بنی اِسرائیل اُن قُربانیوں پر فخر کرو،
کیونکہ تُم کو اَیسا کرنا پسند ہے۔
6یَاہوِہ فرماتے ہیں،
مَیں نے تُمہیں ہر شہر میں خالی پیٹ رکھا
اَور ہر شہر میں روٹی کی کمی دی،
پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ لائے۔
7اگرچہ مَیں نے بارش کو اُس وقت تک روک دیا
جَب فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے۔
تَب مَیں نے بارش روکے رکھی،
مَیں نے ایک شہر پر بارش کی اَور دُوسرے سے روک رکھی۔
ایک کھیت پر بارش ہوئی؛
اَور دُوسرا کھیت بارش نہ ہونے کے باعث سُوکھ گیا۔
8لوگ پانی کی تلاش میں ایک بستی سے دُوسری بستی میں مارے مارے پھرتے رہے،
لیکن اُنہیں پینے کا پانی نہیں مِلا،
یَاہوِہ فرماتے ہیں،
پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔
9کیٔی مرتبہ مَیں نے تمہارے باغوں اَور تاکستانوں پر،
بادِ سموم اَور پھپھُوندی سے مارا۔
ٹِڈّیوں نے تمہارے اَنجیر اَور زَیتُون کے درختوں کو چٹ کر لیا،
یَاہوِہ کا فرمان ہے،
تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے،
10مَیں نے تمہارے اُوپر وَبا بھیجی
جَیسی کہ مِصر میں بھیجی تھی۔
مَیں نے تمہارے جَوانوں کو تلوار سے قتل کیا
اَور تمہارے گھوڑے چھین لئے۔
مَیں نے تمہارے نتھنوں کو لشکرگاہ کی بدبُو سے بھر دیا،
یَاہوِہ کا فرمان ہے،
تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔
11مَیں نے تُم میں سے بعض کو
سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح نِیست و نابود کر دیا۔
تُم اُس جلتی ہُوئی لکڑی کی مانند تھے جو گویا آگ میں سے نکالی گئی ہو،
تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے،
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
12اِس لیٔے، اَے بنی اِسرائیل مَیں تمہارے ساتھ یہ کروں گا،
اَور چونکہ مَیں تمہارے ساتھ یہ کروں گا،
اِس لیٔے، اَے بنی اِسرائیل تُو اَپنے خُدا سے مِلنے کی تیّاری کر۔
13جِس نے پہاڑوں کو،
اَور ہَوا کو خلق کیا،
اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں،
جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں،
اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں،
اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔

موجودہ انتخاب:

عامُوسؔ 4: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in